🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
193. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15758
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: اسْتُشْهِدَ أَبِي وَعَمِّي وَعَلَى أَبِي دَيْنٌ، فَأَرْسَلَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا جَابِرُ، أَلَا أُبَشِّرُكَ بِبِشَارَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟ إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَحْيَا أَبَاكَ وَعَمَّكَ فَعَرَضَ عَلَيْهِمَا، وَسَأَلَا رَبَّهُمَا أَنْ يَرُدَّهُمَا إِلَى الدُّنْيَا، فَقَالَ: أَبَعْدَ مَا قَضَيْتُ فِي الْكِتَابِ أَنَّهُمْ إِلَيْهَا لَا يُرْجَعُونَ؟!". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ خَالِيًا عَنْ ذِكْرِ عَمِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد اور میرے چچا نے جام شہادت نوش کر لیا، میرے والد کے ذمہ قرض تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پیغام بھیج کر بلوایا اور فرمایا: اے جابر! کیا میں تمہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ملنے والی خوشخبری نہ سناؤں؟ بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ اور تمہارے چچا کو زندہ کیا اور ان دونوں کے سامنے آیا، ان دونوں نے اپنے پروردگار سے یہ درخواست کی کہ پروردگار ان دونوں کو دوبارہ دنیا کی طرف بھیج دے، تو پروردگار نے فرمایا: یہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ میں کتاب میں یہ طے کر چکا ہوں کہ اُن لوگوں کو دنیا کی طرف نہیں لوٹایا جائے گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، لیکن انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے چچا کا ذکر نہیں کیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عمرو ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15758]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 15758 in Urdu