الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
194. بَابٌ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عبداللہ بن ابی کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15761
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ وَهُوَ فِي ظِلِّ أُطُمٍ، فَقَالَ: غَبَّرَ عَلَيْنَا ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ، فَقَالَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي أَكْرَمَكَ لَئِنْ شِئْتَ لَأَتَيْتُكَ بِرَأْسِهِ، فَقَالَ:" لَا. وَلَكِنْ بِرَّ أَبَاكَ، وَأَحْسِنْ صُحْبَتَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر عبداللہ بن اُبی کے پاس سے ہوا، وہ اس وقت ایک عمارت کے سائے میں موجود تھا، اس نے کہا: ابن ابوکبشہ نے ہم پر غبار ڈال دیا ہے، تو اس کے بیٹے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عبدالله نے کہا: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے، اگر آپ چاہیں، تو میں اس کا سر آپ کے پاس لے کر آتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم اپنے باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اور اس کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15761]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15761]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2708) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (231)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 231، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7978»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15761 in Urdu