🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
196. بَابٌ فِي قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15767
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: خَرَجْتُ لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي مُظْلِمَةً، فَقُلْتُ: لَوْ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشَهِدْتُ مَعَهُ الصَّلَاةَ وَآنَسْتُهُ بِنَفْسِي. فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ بَرَقَتِ السَّمَاءُ، فَرَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا قَتَادَةُ مَا هَاجَ عَلَيْكَ؟". قُلْتُ: أَرَدْتُ بِأَبِي وَأُمِّي أَنْ أُؤْنِسَكَ قَالَ:" خُذْ هَذَا الْعُرْجُونَ فَتَخَصَّرْ بِهِ ; فَإِنَّكَ إِذَا خَرَجْتَ أَضَاءَ لَكَ عَشْرًا أَمَامَكَ وَعَشْرًا خَلْفَكَ". ثُمَّ قَالَ لِي:" إِذَا دَخَلْتَ بَيْتَكَ رَأَيْتَ مِثْلَ الْحَجَرِ الْأَخْشَنِ فِي أَسْتَارِ بَيْتِكَ فَإِنَّ ذَلِكَ شَيْطَانٌ. قَالَ: فَخَرَجْتُ، فَأَضَاءَ لِي، ثُمَّ ضَرَبْتُ مِثْلَ الْحَجَرِ الْأَخْشَنِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ بَيْتِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي الصَّلَاةِ فِي السَّاعَةِ الَّتِي تُرْجَى يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَفِي الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ الَّذِي تَقَدَّمَ فِي الصَّلَاةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک تاریک رات میں، میں نکلا، میں نے سوچا مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر آپ کے ساتھ نماز میں شریک ہونا چاہیے، اور آپ کو اپنی ذات کے حوالے سے انسیت فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، میں نے ایسا ہی کیا، جب میں مسجد میں داخل ہوا، تو اسی دوران آسمان پر بجلی چمکی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا تو فرمایا: اے قتادہ! تم کیوں آئے ہو؟ میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں آپ کو انسیت فراہم کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ شاخ لے لو! اس کے ذریعے ٹیک لگا کے جاؤ، جب تم نکلو گے تو دس قدم آگے اور دس قدم پیچھے تک یہ تمہیں روشنی فراہم کرے گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جب تم اپنے گھر میں داخل ہو گے تو ایک کھردرے پتھر کی چیز تمہیں اپنے گھر کے پردوں میں نظر آئے گی، وہ شیطان ہو گا، راوی کہتے ہیں: میں وہاں سے نکلا وہ شاخ میرے لئے روشن ہو گئی پھر میں نے اس کھردرے پتھر کی چیز پر ضرب لگائی، تو وہ میرے گھر سے باہر نکل گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے، جو اس سے پہلے نماز سے متعلق کتاب میں، اُس گھڑی سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو جمعہ کے دن میں موجود ہوتی ہے اور جس میں دعا کی قبولیت کی امید ہوتی ہے، اور اس کے علاوہ باجماعت نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے ہی نقل کی ہے اور امام أحمد کی وہ روایت جو کتاب الصلوۃ میں پہلے گزر چکی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15767]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2709) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13/19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11230»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15767 in Urdu