🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
203. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15789
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَزَلَ عَلَيْهِ حِينَ هَاجَرَ، غَزَا أَرْضَ الرُّومِ، فَمَرَّ عَلَى مُعَاوِيَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَجَفَاهُ، فَانْطَلَقَ ثُمَّ رَجَعَ مِنْ غَزْوَتِهِ فَجَفَاهُ وَلَمْ يَرْفَعْ لَهُ رَأْسًا، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْبَأَنِي أَنَّا سَنَرَى بَعْدَهُ أَثَرَةً قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَبِمَ أَمَرَكُمْ؟ قَالَ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ قَالَ: اصْبِرُوا إِذًا. فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ بِالْبَصْرَةِ وَقَدْ أَمَّرَهُ عَلَيْهَا عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ: يَا أَبَا أَيُّوبَ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ لَكَ عَنْ مَسْكَنِي كَمَا خَرَجْتَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ أَهْلَهُ فَخَرَجُوا، وَأَعْطَاهُ كُلَّ شَيْءٍ أَغْلَقَ عَلَيْهِ الدَّارَ، فَلَمَّا كَانَ انْطِلَاقُهُ قَالَ: حَاجَتُكَ؟ قَالَ: حَاجَتِي عَطَائِي وَثَمَانِيَةُ أَعْبُدٍ يَعْمَلُونَ فِي أَرْضِي، وَكَانَ عَطَاؤُهُ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، فَأَضْعَفَهَا لَهُ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَأَعْطَاهُ عِشْرِينَ أَلْفًا وَأَرْبَعِينَ عَبْدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہجرت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے تھے، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روم کی سرزمین پر جنگ میں حصہ لینے کے لئے گئے، ان کا گزر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، وہ تشریف لے گئے، جب وہ جنگ سے واپس تشریف لائے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پھر ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور انہیں نگاہ اٹھا کے بھی نہیں دیکھا، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی تھی کہ ہم لوگ (یعنی انصار) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ترجیحی سلوک دیکھیں گے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کو کیا حکم دیا؟ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم صبر سے کام لیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ لوگ صبر سے کام لیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بصرہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بصرہ کا گورنر مقرر کیا تھا، انہوں نے کہا: اے سیدنا ابوایوب! میں یہ چاہتا ہوں کہ میں آپ کی خاطر اپنی رہائش گاہ چھوڑ کے چلا جاؤں، جس طرح آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اپنی رہائش گاہ چھوڑ دی تھی، پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے اہل خانہ کو حکم دیا تو وہ گھر سے باہر آ گئے اور انہوں نے گھر کے اندر موجود ہر چیز سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو دے دی، جب گھر خالی ہو گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ کو کوئی کام ہے؟ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے یہ کام ہے کہ جو میرا وظیفہ ہے، وہ مجھے مل جائے اور آٹھ غلام مل جائیں، جو میری زمین پر کام کریں، اُن کا وظیفہ چار ہزار تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے پانچ گنا کر کے دیا، اور انہیں بیس ہزار رقم دی اور چالیس غلام بھی دیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15789]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3876 و 3877)»

الحكم على الحديث:
منقطع ¤ قال الهيثمي: رجال أحدهما رجال الصحيح إلا أن حبيب بن أبي ثابت لم يسمع من أبي أيوب ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 323)


Majma al-Zawa'id Hadith 15789 in Urdu