🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
210. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15844
وَعَنْ بُقَيْرَةَ امْرَأَةِ سَلْمَانَ قَالَتْ: لَمَّا حَضَرَ سَلْمَانَ الْمَوْتُ دَعَانِي وَهُوَ فِي عِلْيَةٍ لَهَا أَرْبَعَةُ أَبْوَابٍ، فَقَالَ: افْتَحِي يَا بُقَيْرَةُ هَذِهِ الْأَبْوَابَ، فَأَرَى الْيَوْمَ رُوَّادًا لَا أَدْرِي مِنْ أَيِّ هَذِهِ الْأَبْوَابِ يَدْخُلُونَ عَلَيَّ. ثُمَّ دَعَا بِمِسْكٍ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: أَدِيفِيهِ فِي تَوْرٍ، فَفَعَلْتُ، ثُمَّ قَالَ: انْضَحِي حَوْلَ فِرَاشِي، ثُمَّ انْزِلِي فَامْكُثِي فَسَوْفَ تُظْلِمِينَ قُرْبَتِي عَلَى فِرَاشِي، فَاطَّلَعَتْ فَإِذَا هُوَ قَدْ أُخِذَ رُوحُهُ مَكَانَهُ عَلَى فِرَاشِهِ أَوْ نَحْوَ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ الْجَزْلِ عَنْ بُقَيْرَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ بقیرہ بیان کرتی ہیں: جب سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے مجھے بلایا، وہ اس وقت اپنے بالاخانے میں موجود تھے، جس کے چار دروازے تھے، انہوں نے فرمایا: اے بقیرہ! ان دروازوں کو کھول دو! آج میں ایسے ملاقاتیوں کو دیکھ رہا ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ ان دروازوں میں سے کون سے دروازے سے میرے پاس آئیں گے پھر انہوں نے مشک منگوایا اور پھر فرمایا فاسے پانی میں ملا کر پیالے میں تیار کرو میں نے ایسا ہی کیا، پھر انہوں نے فرمایا: اسے میرے لئے چھڑک دو، پھر نیچے اتر جاؤ اور نیچے ہی ٹھہری رہنا، عنقریب تم میرے بستر پر میری قربت کو تاریک پاؤ گی، وہ خاتون کہتی ہیں: (بعد میں) جب میں نے جھانک کے دیکھا، تو اس جگہ ان کی روح اُن کے بستر پر قبض ہو چکی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے، جزل کے حوالے سے سیدہ بقیرہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6043)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15844 in Urdu