الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
213. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15853
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ سَنَةَ خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، وَسِنُّهُ سِتٌّ وَخَمْسُونَ ; وَمِنَ النَّاسِ يَقُولُ: مَاتَ سَنَةَ ثَمَانٍ وَأَرْبَعِينَ وَسَنَةَ تِسْعٍ وَخَمْسِينَ ؛ لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَجَازَهُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً، وَالْخَنْدَقُ فِي شَوَّالٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي وَفَاتِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا انتقال 45 ہجری میں 56 سال کی عمر میں ہوا تھا، بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے: کہ ان کا انتقال 48 ہجری میں 59 سال کی عمر میں ہوا تھا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غزوہ خندق کے موقع پر جب اجازت دی تھی، اس وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی اور غزوہ خندق، شوال کے مہینے میں چار ہجری میں ہوا تھا، سیدنا زید رضی اللہ عنہ کے سن وفات کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15853]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15853]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4753)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
Majma al-Zawa'id Hadith 15853 in Urdu