الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
216. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - .
حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15863
وَعَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يُحْيِي اللَّيْلَ صَلَاةً، ثُمَّ يَقُولُ: يَا نَافِعُ، أَسَحَرْنَا؟ فَيَقُولُ: لَا، فَيُعَاوِدُ الصَّلَاةَ، ثُمَّ يَقُولُ: يَا نَافِعُ، أَسَحَرْنَا؟ فَأَقُولُ: نَعَمْ، فَيَقْعُدُ فَيَسْتَغْفِرُ وَيَدْعُو حَتَّى يُصْبِحَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نافع نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: وہ رات کے وقت نوافل پڑھتے تھے، پھر یہ دریافت کرتے تھے: اے نافع! کیا سحری کا وقت قریب ہو گیا ہے؟ وہ جواب دیتے تھے، جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ پھر نماز پڑھنے لگ جاتے تھے، پھر دریافت کرتے تھے: اے نافع! کیا سحری کا وقت قریب آ گیا ہے؟ میں جواب دیتا تھا: جی ہاں! تو وہ بیٹھ کر دعائے استغفار پڑھتے رہتے تھے اور دعا کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ صبح صادق ہو جاتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15863]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13043)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15863 in Urdu