🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
217. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15877
وَعَنْ نَاشِرَةَ بْنِ سُمَيٍّ الْيَزَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَوْمَ الْجَابِيَةِ وَهُوَ يَخْطُبُ، وَإِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ عَزْلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَإِنِّي أَمَرْتُهُ أَنْ يَحْبِسَ هَذَا الْمَالَ عَلَى ضَعَفَةِ الْمُهَاجِرِينَ، فَأَعْطَاهُ ذَا الْبَأْسِ، وَذَا الشَّرَفِ، وَذَا اللِّسَانِ ; فَعَزَلْتُهُ وَوَلَّيْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجِرَّاحِ. قَالَ أَبُو عَمْرِو بْنِ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ: وَاللَّهِ مَا أَعْذَرْتَ يَا عُمَرُ بْنَ الْخَطَّابِ ; لَقَدْ نَزَعْتَ عَامِلًا اسْتَعْمَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَمَدْتَ سَيْفًا سَلَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَضَعْتَ لِوَاءً نَصَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَقَدْ قَطَعْتَ الرَّحِمَ، وَحَسَدْتَ ابْنَ الْعَمِّ. فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِنَّكَ قَرِيبُ الْقَرَابَةِ، حَدِيثُ السِّنِّ، مُعَصَّبٌ فِي ابْنِ عَمِّكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
ناشرہ بن سمی یزنی بیان کرتے ہیں: میں نے ”جابیہ“ کے دن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے، یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: خالد بن ولید کو معزول کرنے کے حوالے سے، میں تمہارے سامنے عذر بیان کرنا چاہتا ہوں، میں نے اسے یہ ہدایت کی تھی کہ وہ یہ مال کمزور مہاجرین کے لئے سنبھال کے رکھے، اور اس نے یہ مال طاقتور لوگوں، مشرف والے لوگوں اور عمدہ کلام کرنے والے لوگوں کو دے دیا، تو میں نے اسے معزول کر دیا اور ابوعبیدہ بن جراح کو والی مقرر کر دیا۔ اس پر ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ نے کہا: اے عمر بن خطاب! اللہ کی قسم! یہ کوئی عذر نہیں ہے، آپ نے ایک ایسے عامل کو اس کے عہدے سے الگ کیا ہے جسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عامل مقرر کیا تھا، اور آپ نے ایک ایسی تلوار کو میان میں ڈال دیا ہے، جسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میان میں سے نکالا تھا، اور آپ نے ایک ایسے جھنڈے کو نیچے کر دیا ہے، جسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نصب کیا تھا، آپ نے رشتے داری کے حقوق کو پامال کیا ہے اور اپنے چچازاد سے حسد کیا ہے، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہاری اس کے ساتھ رشتہ داری ہے، تمہاری عمر بھی کم ہے اور تم اپنے چچازاد کی طرف داری کر رہے ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15877]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (298/22) اخرجه احمد فى المسند (475/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15877 in Urdu