الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15912
وَعَنْ بَكَّارِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنِّي. فَقَالَ مَعْدُ بْنُ يَزِيدَ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دِينِهَا مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَمَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ شَرًّا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنْكَ. قَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّكَ عَوَّدْتَهَا عَادَةً كَأَنِّي بِهِمْ قَدْ طَلَبُوهَا مِنْ غَيْرِكَ، فَكَأَنِّي بِهِمْ صَرْعَى فِي الطَّرِيقِ. قَالَ: وَيْحَكَ! وَاللَّهِ إِنِّي لَأَكْتُمُهَا نَفْسَيْ كَذَا وَكَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ الْجُمَحِيُّ ضَعِيفٌ.
بکار بن محمد بن رافع بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے ایسے بچے کو جنم نہیں دیا، جو دنیاوی اعتبار سے اُس عورت کے لئے مجھ سے زیادہ بہتر ہو۔ معد بن یزید نے کہا: کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے ایسے بچے کو جنم نہیں دیا جو دینی اعتبار سے اس خاتون کے لئے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ بہتر ہو، اور کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے بچے کو جنم نہیں دیا، جو دنیاوی اعتبار سے اس عورت کے لیے آپ سے زیادہ برا ہو، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ انہوں نے کہا: اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اس (دنیا) کو عادت بنا لیا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ لوگ دنیا آپ کی بجائے کسی اور سے لینا چاہیں گے، اور اس وجہ سے وہ راہوں میں مارے گئے ہوں گے، تو انہوں نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، اتنے اتنے عرصے سے میں نے اسے اپنے لئے چھپا کے رکھا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اس میں محمد بن سلام جمحی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15912]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اس میں محمد بن سلام جمحی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15912]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (440/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15912 in Urdu