🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15914
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ: أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخَذَ الْإِدَاوَةَ بَعْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ، فَبَيْنَا هُوَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ:" يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ". قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلًى بِعَمَلٍ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى ابْتُلِيتُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فَوَصَلَهُ فَقَالَ فِيهِ: عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَوَضَّؤُوا". قَالَ: فَلَمَّا تَوَضَّؤُوا نَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ:" يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ:" فَاقْبَلْ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ". بِاخْتِصَارٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عمرو بن سعید بن العاص بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پانی کا برتن (لوٹا) لیا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، وضو کرنے کے دوران سر اٹھا کر دو مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور پھر یہ فرمایا: ”اے معاویہ! اگر تم حکومت کے نگران بن جاؤ تو اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد مجھے مسلسل یہ امید رہی کہ میں حکومت حاصل کروں گا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، یہاں تک کہ میں اس آزمائش میں مبتلاء ہوا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں
یہ روایت ”مرسل“ ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”موصول“ (متصل سند والی) روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ وضو کرو! راوی کہتے ہیں: جب لوگوں نے وضو کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اے معاویہ! اگر تم حکومت کے نگران بنے، تو تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا“۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم اُن کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرنا، اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“ انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15914]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16486، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4162/1، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2225»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15914 in Urdu