الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
221. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15933
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ حَلِيفُ آلِ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ، كَانَ إِسْلَامُهُ بِمَكَّةَ، وَهَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ حَتَّى قَدِمَ زَمَنَ خَيْبَرَ، وَقِيلَ: مَاتَ أَبُو مُوسَى سَنَةَ خَمْسِينَ، وَدُفِنَ بِالتُّوتَةِ عَلَى مِيلَيْنِ مِنَ الْكُوفَةِ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عبداللہ بن قیس، ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ ہیں، جو آل عتبہ بن عبدشمس کے حلیف تھے، یہ مکہ میں مسلمان ہوئے تھے، پھر انہوں نے حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کی تھی، یہاں تک کہ یہ خیبر کے زمانے میں آئے تھے، یہ بات بیان کی گئی ہے: سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کا انتقال 50 ہجری میں ہوا تھا اور انہیں کوفہ سے دو میل کے فاصلے پر موجود جگہ ”توتہ“ کے مقام پر دفن کیا گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15933]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15933 in Urdu