الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
235. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَاهِرِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت زاہر بن حزام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15979
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ: رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ كَانَ اسْمُهُ زَاهِرًا، وَكَانَ يُهْدِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْهَدِيَّةَ فَيُجَهِّزُهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرُوهُ".
وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ، وَكَانَ [ رَجُلًا ] دَمِيمًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَهُوَ يَبِيعُ مَتَاعَهُ، فَاحْتَضَنَهُ مِنْ خَلْفِهِ وَهُوَ لَا يُبْصِرُهُ، فَقَالَ: أَرْسِلْنِي مِنْ هَذَا؟ فَالْتَفَتَ فَعَرَفَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ لَا يَأْلُو مَا أَلْصَقَ ظَهْرَهُ بِصَدْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ عَرَفَهُ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا وَاللَّهِ تَجِدُنِي كَاسِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكِنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ". أَوْ قَالَ:" [ لَكِنْ ] عِنْدَ اللَّهِ أَنْتَ غَالٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جس کا نام ”زاہر“ تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ دیا کرتا تھا، جب وہ واپس جانے لگتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے ساز و سامان دیتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک زاہر ہمارا دیہاتی ہے اور ہم اس کے شہری ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے محبت کرتے تھے، وہ عام کی شکل و صورت کا شخص تھا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، وہ اس وقت اپنا سامان فروخت کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے کی طرف سے اُسے اپنے ساتھ لپٹا لیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہیں سکا، اُس نے کہا: مجھے چھوڑو! کون ہے؟ جب اس نے مڑ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ اپنی پشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے مس کرنے لگا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون اس غلام کو خریدے گا؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! آپ مجھے کم قیمت پائیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تم کم قیمت نہیں ہو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تم مہنگے ہو۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15979]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15979]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2735) أخرجه أبو يعلى فى المسند (3456) اخرجه احمد فى المسند (161/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12237، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19688»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15979 in Urdu