🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
243. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16004
عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: بَلَغَنَا ظُهُورُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ فِي مُلْكٍ عَظِيمٍ وَطَاعَةٍ، فَرَفَضْتُهُ وَخَرَجْتُ رَاغِبًا فِي اللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ قَدْ بَشَّرَهُمْ بِقُدُومِي، فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَيْهِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيَّ وَبَسَطَ لِي رِدَاءَهُ وَأَجْلَسَنِي عَلَيْهِ، ثُمَّ صَعِدَ مِنْبَرَهُ وَأَقْعَدَنِي مَعَهُ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَصَلَّى عَلَى النَّبِيِّينَ، وَاجْتَمَعَ النَّاسُ إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمْ:" أَيُّهَا النَّاسُ، هَذَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ قَدْ أَتَاكُمْ مِنْ أَرْضٍ بَعِيدَةٍ مِنْ حَضْرَمَوْتَ طَائِعًا غَيْرَ مُكْرَهٍ، رَاغِبًا فِي اللَّهِ وَفِي رَسُولِهِ وَفِي دِينِهِ، بَقِيَّةُ أَبْنَاءِ الْمُلُوكِ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هُوَ إِلَّا أَنْ بَلَغَنَا ظُهُورُكَ، وَنَحْنُ فِي مُلْكٍ عَظِيمٍ وَطَاعَةٍ عَظِيمَةٍ، فَأَتَيْتُكَ رَاغِبًا فِي اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَفِي دِينِهِ. قَالَ:" صَدَقْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کی اطلاع ملی، ہم اس وقت ایک بڑی حکومت میں تھے اور ہماری اطاعت کی جاتی تھی، لیکن میں نے اسے پرے کیا، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رغبت رکھتے ہوئے نکل کھڑا ہوا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کو میری آمد کے بارے میں خوشخبری دے چکے تھے، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ نے مجھے سلام کا جواب دیا، آپ نے میرے لیے اپنی چادر کو بچھایا اور مجھے اس پر بٹھایا، پھر آپ منبر پر چڑھے، پھر آپ نے مجھے اپنے ساتھ بٹھایا، پھر آپ نے دونوں ہاتھ بلند کر کے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، انبیاء کرام پر درود بھیجا، لوگ آپ کے اردگرد اکٹھے ہو گئے، آپ نے فرمایا: ”اے لوگو! یہ وائل بن حجر ہے، یہ ”حضرموت“ کے دور دراز کے علاقے سے تمہارے پاس اپنی خوشی سے آیا ہے زبردستی نہیں آیا، یہ اللہ اور اس کے رسول میں رغبت رکھتا ہے، اور اللہ کے دین میں رغبت رکھتا ہے، یہ بادشاہوں کی اولاد میں سے ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں آپ کے ظہور کی اطلاع مل گئی تھی، ہم اس وقت حکومت میں تھے اور ہماری بڑی فرمانبرداری ہوتی تھی، لیکن میں اللہ اور اس کے رسول کے دین میں رغبت رکھتے ہوئے آپ کے پاس آیا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے سچ کہا: ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16004]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2745)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16004 in Urdu