الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
260. بَابٌ فِي عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16031
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: ثِنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ قَالَ: وَيُكَنَّى عِمْرَانُ: أَبَا نُجَيْدٍ، أَسْلَمَ قَدِيمًا هُوَ وَأَبُوهُ، وَغَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَزَوَاتٍ. وَلَمْ يَزَلْ فِي بِلَادِ قَوْمِهِ وَيَنْزِلُ إِلَى الْمَدِينَةِ كَثِيرًا، إِلَى أَنْ قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَحَوَّلَ إِلَى الْبَصْرَةِ فَنَزَلَهَا إِلَى أَنْ مَاتَ بِهَا، وَلَهُ بَقِيَّةٌ مِنْ وَلَدٍ.
وَخَالِدُ بْنُ طُلَيْقِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَلِيَ قَضَاءَ الْبَصْرَةِ.
وَيُقَالُ: إِنَّ حُصَيْنًا مَاتَ مُسْلِمًا، وَقَدْ وَرَدَ أَنَّهُ مَاتَ مُشْرِكًا، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ أَسْلَمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
وَخَالِدُ بْنُ طُلَيْقِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَلِيَ قَضَاءَ الْبَصْرَةِ.
وَيُقَالُ: إِنَّ حُصَيْنًا مَاتَ مُسْلِمًا، وَقَدْ وَرَدَ أَنَّهُ مَاتَ مُشْرِكًا، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ أَسْلَمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: عبیداللہ بن محمد نے ہمیں یہ بات بیان کی ہے: سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کی کنیت ”ابونجید“ تھی، وہ بہت پہلے اسلام قبول کر چکے تھے، ان کے والد نے بھی اسلام قبول کیا تھا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کئی غزوات میں حصہ لیا ہے، یہ مسلسل اپنے علاقے میں رہائش پذیر رہے اور مدینہ منورہ بہت زیادہ آ کر ٹھہرتے تھے، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو یہ بصرہ آ کر ٹھہر گئے اور انتقال کرنے تک یہ وہیں مقیم رہے، اور وہیں اُن کا انتقال ہوا، ان کی اولاد بھی ہوئی تھی۔ ان کی اولاد میں سے خالد بن طلیق بن محمد بن عمران بن حصین، بصرہ کے قاضی بھی بنے تھے۔ ایک قول کے مطابق، ان کے والد سیدنا حصین رضی اللہ عنہ کا مسلمان ہونے کے عالم میں انتقال ہوا تھا، اور یہ بات بھی منقول ہے کہ وہ مشرک ہونے کے عالم میں فوت ہوئے تھے، تاہم زیادہ مستند روایت یہ ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16031]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/18)»
الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 16031 in Urdu