الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
267. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَشَجِّ وَرُفْقَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت اشج رضی اللہ عنہ اور انک ے ساتھیوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16061
وَعَنِ الزَّارِعِ: أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَرَجَ مَعَهُ بِأَخِيهِ لِأُمِّهِ - يُقَالُ لَهُ: مَطَرُ بْنُ هِلَالِ بْنِ عَنَزَةَ - وَخَرَجَ بِابْنِ أَخٍ لَهُ مَجْنُونٍ، وَمَعَهُمُ الْأَشَجُّ - وَكَانَ اسْمُهُ الْمُنْذِرَ بْنَ عَائِذٍ - فَقَالَ الْمُنْذِرُ: يَا زَارِعُ، خَرَجْتَ مَعَنَا بِرَجُلٍ مَجْنُونٍ وَفَتًى شَابٍّ، لَيْسَ مِنَّا وَافِدِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ الزَّارِعُ: أَمَّا الْمُصَابُ ؛ فَآتِي بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو لَهُ عَسَى أَنْ يُعَافِيَهُ اللَّهُ، وَأَمَّا الْفَتَى الْعَنَزِيُّ ؛ فَإِنَّهُ أَخِي لِأُمِّي وَأَرْجُو أَنْ يَدْعُوَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدَعْوَةٍ، تُصِيبُهُ دَعْوَةُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
فَمَا عَدَا أَنْ قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ قُلْنَا: هَذَاكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا تَمَالَكْنَا أَنْ وَثَبْنَا عَنْ رَوَاحِلِنَا، فَانْطَلَقْنَا إِلَيْهِ سِرَاعًا، فَأَخَذْنَا يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ نُقَبِّلُهُمَا، وَأَنَاخَ الْمُنْذِرُ رَاحِلَتَهُ فَعَقَلَهَا، وَذَاكَ بِعَيْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ عَمَدَ إِلَى رَوَاحِلِنَا فَأَنَاخَهَا رَاحِلَةً رَاحِلَةً، فَعَقَلَهَا كُلَّهَا، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى عَيْبَتِهِ فَفَتَحَهَا فَوَضَعَ عَنْهَا ثِيَابَ السَّفَرِ، ثُمَّ أَتَى يَمْشِي، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَشَجُّ، إِنْ فِيكَ لَخُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ: وَمَا هُمَا بِأَبِي وَأُمِّي؟ قَالَ:" الْحِلْمُ، وَالْأَنَاةُ". قَالَ: فَأَنَا تَخَلَّقْتُ بِهِمَا أَمِ اللَّهُ جَبَلَنِي عَلَيْهِمَا؟ قَالَ:" بَلِ اللَّهُ جَبَلَكَ عَلَيْهِمَا". قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ: الْحِلْمُ، وَالْأَنَاةُ.
قَالَ الزَّارِعُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بِأَبِي وَأُمِّي جِئْتُ بِابْنِ أَخٍ لِي مُصَابٍ ؛ لِتَدْعُوَ اللَّهَ لَهُ وَهُوَ فِي الرِّكَابِ قَالَ:" فَأْتِ بِهِ". قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَقَدْ رَأَيْتُ الَّذِي صَنَعَ الْأَشَجُّ، فَأَخَذْتُ عَيْبَتِي فَأَخْرَجْتُ مِنْهَا ثَوْبَيْنِ حَسَنَيْنِ، وَأَلْقَيْتُ عَنْهُ ثِيَابَ السَّفَرِ وَأَلْبَسْتُهُمَا إِيَّاهُ، ثُمَّ أَخَذْتُ بِيَدِهِ فَجِئْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَنْظُرُ نَظَرَ الْمَجْنُونِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْعَلْ ظَهْرَهُ مِنْ قِبَلِي". فَأَقَمْتُهُ فَجَعَلْتُ ظَهْرَهُ مِنْ قِبَلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَجْهَهُ مِنْ قِبَلِي، فَأَخَذَهُ، ثُمَّ جَرَّهُ بِمَجَامِعِ رِدَائِهِ فَرَفَعَ يَدَهُ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِثَوْبِهِ ظَهْرَهُ، وَقَالَ:" اخْرُجْ يَا عَدُوَّ اللَّهِ". فَالْتَفَتَ وَهُوَ يَنْظُرُ نَظَرَ الصَّحِيحِ، ثُمَّ أَقْعَدَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَدَعَا لَهُ وَمَسَحَ وَجْهَهُ. قَالَ: فَلَمْ تَزَلْ تِلْكَ الْمَسْحَةُ فِي وَجْهِهِ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، كَأَنَّ وَجْهَهُ وَجْهُ عَذْرَاءَ شَبَابًا، وَمَا كَانَ فِي الْقَوْمِ رَجُلٌ يَفْضُلُ عَلَيْهِ بَعْدَ دَعْوَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ثُمَّ دَعَا لَنَا عَبْدَ الْقَيْسِ، فَقَالَ:" خَيْرُ أَهْلِ الْمَشْرِقِ، رَحِمَ اللَّهُ عَبَدَ الْقَيْسِ إِذْ أَسْلَمُوا غَيْرَ خَزَايَا إِذْ أَبَى بَعْضُ النَّاسِ أَنْ يُسْلِمُوا". قَالَ: ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يَدْعُو لَنَا حَتَّى زَالَتِ الشَّمْسُ.
قَالَ الزَّارِعُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مَعَنَا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا لَيْسَ مِنَّا قَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ". فَانْصَرَفْنَا رَاجِعِينَ، فَقَالَ الْأَشَجُّ: إِنَّكَ كُنْتَ يَا زَارِعُ أَمْثَلَ مِنِّي رَأْيًا فِيهِمَا، وَكَانَ فِي الْقَوْمِ جَهْمُ بْنُ قُثَمَ، كَانَ قَدْ شَرِبَ قَبْلَ ذَلِكَ بِالْبَحْرَيْنِ مَعَ ابْنِ عَمٍّ لَهُ، فَقَامَ إِلَيْهِ ابْنُ عَمِّهِ فَضَرَبَ سَاقَهُ بِالسَّيْفِ، فَكَانَتْ تِلْكَ الضَّرْبَةُ فِي سَاقِهِ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي وَأُمِّي إِنَّ أَرْضَنَا ثَقِيلَةٌ وَخِمَةٌ، وَإِنَّا نَشْرَبُ مِنْ هَذَا الشَّرَابِ عَلَى طَعَامِنَا، فَقَالَ: لَعَلَّ أَحَدَكُمْ أَنْ يَشْرَبَ الْإِنَاءَ ثُمَّ يَزْدَادَ إِلَيْهَا أُخْرَى حَتَّى يَأْخُذَ مِنْهُ الشَّرَابَ فَيَقُومَ إِلَى ابْنِ عَمِّهِ فَيَضْرِبَ سَاقَهُ بِالسَّيْفِ". فَجَعَلَ يُغَطِّي جَهْمُ بْنُ قُثَمَ سَاقَهُ.
قَالَ: فَنَهَاهُمْ عَنِ الدِّبَاءِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أُمُّ أَبَانَ بِنْتُ الزَّارِعِ رَوَى لَهَا أَبُو دَاوُدَ. وَسُكِتَ عَلَى حَدِيثِهَا، فَهُوَ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا زارع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ اپنی ماں کی طرف سے شریک بھائی کو لے کر گئے، جن کا نام مطر بن ہلال بن عنزہ تھا اور وہ اپنے ساتھ اپنے ایک بھتیجے کو لے کر گئے، جو مجنون تھا، ان لوگوں کے ساتھ سیدنا اشج رضی اللہ عنہ بھی تھے، ان کا نام سیدنا منذر بن عائذ رضی اللہ عنہ ہے، سیدنا مندر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے زارع! تم ہمارے ساتھ ایک پاگل شخص کو لے کر جا رہے ہو؟ اور تم ایک نوجوان کو لے کر جا رہے ہو، جو ہم میں سے نہیں ہے؟ اور ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد کی شکل میں جا رہے ہیں، تو سیدنا زارع رضی اللہ عنہ نے کہا: جہاں تک بیمار شخص کا تعلق ہے، تو میں اسے ساتھ لے کر جا رہا ہوں، تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے دعا کریں، ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عافیت عطا کر دے، جہاں تک عنزی نوجوان کا تعلق ہے، تو وہ ماں کی طرف سے میرا شریک بھائی ہے اور مجھے یہ امید ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے بھی دعا کریں گے، اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا نصیب ہو گی۔
راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ آ گئے، تو ہم نے کہا: یہاں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، پھر ہمیں خود پر ق ابونہیں رہا، ہم نے اپنی سواریوں سے چھلانگیں لگائیں اور تیزی سے چلتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، ہم نے آپ کے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں پکڑے اور انہیں بوسہ دینا شروع کیا، سیدنا مندر رضی اللہ عنہ نے اپنی سواری کو بٹھایا، اُسے باندھا، یہ سب کچھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہوں کے سامنے ہو رہا تھا، پھر وہ ہماری سواریوں کی طرف بڑھے، انہوں نے ایک ایک کر کے ہر ایک سواری کو بٹھایا، پھر ان سب کو باندھا، پھر وہ اپنے تھیلے کی طرف بڑھے اسے کھولا اور اپنے جسم سے سفر کا لباس اتارا (اور نیا اور عمدہ لباس پہن کر) چلتے ہوئے تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اشج! تمہارے اندر دو عادتیں ہیں، اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم انہیں پسند کرتے ہیں، انہوں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ دونوں کون سی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بردباری کرنا اور جلدبازی نہ کرنا، انہوں نے عرض کی: کیا میں نے ان دونوں کو خود اپنایا ہے؟ یا اللہ تعالیٰ نے میری جبلت میں یہ رکھی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری جبلت میں یہ رکھی ہیں، تو انہوں نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے میری جبلت میں دو ایسی عادتیں رکھی ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم محبت کرتے ہیں، بردباری کرنا اور جلدبازی نہ کرنا۔
سیدنا زارع رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں اپنے ایک بھتیجے کو لے کر آیا ہوں جو بیمار ہے، تاکہ آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کریں، وہ سواروں میں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لے کر آؤ! راوی کہتے ہیں: میں اس کے پاس آیا، میں وہ چیز دیکھ چکا تھا، جو اشج نے کیا تھا، تو میں نے اپنا تھیلا لیا، اس میں سے دو عمدہ کپڑے نکالے اور اپنے بھتیجے سے سفر کے لباس کو اتارا، اُسے وہ کپڑے پہنائے، پھر اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آیا، وہ اس طرح دیکھ رہا تھا، جس طرح کوئی پاگل شخص دیکھتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی پشت میری طرف کر دو، میں نے اُسے کھڑا کیا اور اس کی پشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر دی اور اس کا رخ اپنی طرف کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑا، پھر آپ نے اس کے گریبان کو پکڑا، پھر آپ نے اپنا ہاتھ اٹھایا، یہاں تک کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کپڑا اس کی پشت پر مارا، پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ کے دشمن! نکل جاؤ، جب میں نے توجہ کی، تو وہ بچہ بالکل ٹھیک شخص کی طرح دیکھ رہا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے اپنے سامنے بٹھایا اور اس کے لئے دعا کی اور اس کے چہرے پر ہاتھ پھیرا، راوی کہتے ہیں: اس ہاتھ پھیرنے کا اثر ہمیشہ اس کے چہرے پر رہا، یہاں تک کہ وہ شخص بوڑھا ہو گیا تھا، لیکن اس کا چہرہ نوجوان کنوارے شخص کی طرح محسوس ہوتا تھا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا نصیب ہونے کے بعد اُن لوگوں میں کوئی بھی شخص ایسا نہیں تھا، جو اس پر فضیلت والا محسوس ہوتا ہو۔
راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے، یعنی عبدالقیس کے وفد کے لئے، یہ دعا کی کہ یہ اہل مشرق کے بہترین لوگ ہیں، اللہ تعالیٰ عبدالقیس قبیلے کے لوگوں پر رحم کرے کہ جب انہوں نے اسلام قبول کیا، تو کسی ندامت کا شکار ہوئے بغیر کیا، جبکہ کچھ لوگوں نے اسلام قبول کرنے سے انکار کیا، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل ہمارے لئے دعا کرتے رہے، یہاں تک کہ سورج ڈھل گیا، سیدنا زارع رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ساتھ ہمارا ایک بھانجا بھی ہے، جو ہم میں سے نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا بھانجا اُن میں سے ایک فرد ہوتا ہے، راوی کہتے ہیں: ہم وہاں سے واپس آئے، تو سیدنا اشج رضی اللہ عنہ نے کہا: اے زارع! ان دونوں کے بارے میں تمہاری رائے مجھ سے زیادہ مناسب تھی۔
راوی کہتے ہیں: ان لوگوں میں ایک صاحب سیدنا جہم بن قثم رضی اللہ عنہ بھی تھے، اس سے پہلے بحرین میں وہ اپنے چچازاد کے ساتھ بیٹھ کر شراب پی رہے تھے، اُن کے چازاد اٹھ کر ان کے پاس آئے اور ان کی پنڈلی پر تلوار ماری تو اس ضرب کا اثر ان کی پنڈلی پر موجود تھا، حاضرین میں سے کسی نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ہماری سرزمین بوجھل اور ناموافق ہے، ہم اپنے کھانے کے بعد ایک مشروب پیتے ہیں (یعنی شراب پیتے ہیں، اگر آپ ہمیں اس کی اجازت دیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہو سکتا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص ایک برتن پئے، پھر وہ اس کے ساتھ مزید ایک اور پی لے، یہاں تک کہ جب وہ زیادہ شراب پی لے، تو اُٹھ کر اپنے چچا زاد کے پاس جائے اور اس کی پنڈلی پر تلوار مار دے، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا جہم بن قثم رضی اللہ عنہ نے اپنی پنڈلی کو چھپانا شروع کر دیا۔
راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو دباء، حنتم اور نقیر سے منع کیا تھا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خاتون ام ابان بنت زارع ہیں، امام ابوداؤد نے اس خاتون کے حوالے سے روایت نقل کی ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے، تو یہ روایت حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16061]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2746)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16061 in Urdu