🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
275. بَابٌ فِي أَبِي قِرْصَافَةَ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
حضرت ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل خانہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16077
وَعَنْ عَزَّةَ بِنْتِ عِيَاضِ بْنِ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: أَسَرَتِ الرُّومُ ابْنًا لِأَبِي قِرْصَافَةَ، فَكَانَ أَبُو قِرْصَافَةَ إِذَا حَضَرَ وَقْتُ كُلِّ صَلَاةٍ صَعِدَ سُورَ عَسْقَلَانَ، وَنَادَى: يَا فُلَانُ الصَّلَاةَ، فَيَسْمَعُهُ وَهُوَ فِي بَلَدِ الرُّومِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده عزه بنت عیاض بن ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: رومیوں نے سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے کو قیدی بنا لیا تو سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ ہر نماز کے وقت عسقلان شہر کی دیواروں پر کھڑے ہو کر بلند آواز میں پکار کر یہ کہتے تھے: اے فلاں! نماز کا وقت ہو گیا ہے، تو اُن کا بیٹا ان کی آواز سن لیتا تھا، حالانکہ وہ رومیوں کے شہر میں موجود ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16077]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2523)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2523»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16077 in Urdu