الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 1608
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الصَّلَاةُ، فَإِنْ صَلَحَتْ صَلَحَ لَهُ سَائِرُ عَمَلِهِ، وَإِنْ فَسَدَتْ فَسَدَ سَائِرُ عَمَلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَهُ أَحَادِيثُ لَا يُتَابَعُ عَلَيْهَا. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن، بندے سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں حساب لیا جائے گا، اگر وہ ٹھیک ہو گی، تو اس بندے کے دیگر تمام اعمال بھی ٹھیک ہوں گے، اور اگر وہ خراب ہو گی، تو اُس کے دیگر تمام اعمال بھی خراب ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عثمان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کے حوالے سے ایسی احادیث منقول ہیں، جن کی متابعت نہیں کی گئی ہے، ابن حبان نے اس راوی کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1608]

تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2578»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1608 in Urdu