🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
280. بَابٌ فِي أَبِي مَالِكٍ وَاسْمُهُ : هَانِئٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابومالک رضی اللہ عنہ کا تذکرہ، ان کا نام حضرت ہانی رضی اللہ عنہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16086
عَنْ هَانِئٍ أَبِي مَالِكٍ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْيَمَنِ، فَدَعَاهُ إِلَى الْإِسْلَامِ فَأَسْلَمَ، فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ، وَأَنْزَلَهُ عَلَى يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَلَمَّا جَهَّزَ أَبُو بَكْرٍ الْجَيْشَ إِلَى الشَّامِ خَرَجَ مَعَهُمْ وَلَمْ يَرْجِعْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْعَلَائِيَّ قَالَ: الظَّاهِرُ أَنَّ [ يَزِيدَ بْنَ ] عَبْدَ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ أَبِي مَالِكٍ.
سیدنا بانی ابومالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ یمن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسلام کی دعوت دی تو، انہوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لئے برکت کی دعا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یزید بن ابوسفیان کے ہاں ٹھہرایا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف لشکر روانہ کیا، تو یہ بھی اُن لوگوں کے ساتھ تشریف لے گئے تھے، لیکن یہ واپس نہیں آئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید بن ابومالک ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ علائی کا معاملہ مختلف ہے وہ یہ کہتے ہیں: بظاہر یہ لگتا ہے: یزید بن عبدالرحمن نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16086]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2513)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 16086 in Urdu