الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
301. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّلِبِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت تلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16107
عَنِ التَّلِبِّ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَغْفِرْ لِي ] فَقَالَ:" إِذَا أَذِنَ - أَوْ حَتَّى يُؤْذَنَ لَكَ -". قَالَ: فَغَيَّرَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ دَعَاهُ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى وَجْهِهِ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلتَّلِبِّ وَارْحَمْهُ" - ثَلَاثًا -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ رَوَى عَنْهُ اثْنَانِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ رَوَى عَنْهُ اثْنَانِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا تلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُس وقت کروں گا جب اجازت دی جائے گی۔ راوی کہتے ہیں پھر جتنا اللہ نے چاہا (وقت) گزرا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور اپنا دست مبارک ان کے چہرے پر پھیرا اور یہ دعا کی: اے اللہ! تلب کی مغفرت کر دے اور اس پر رحم کر! یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ملقام بن تلب نامی راوی سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16107]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ملقام بن تلب نامی راوی سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1298)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16107 in Urdu