🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1615
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَا صَلَاةَ لَهُ"، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: مَنْ سَمِعَ هَذَا مِنْ أَبِي الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ وَاللَّهِ مَا بَعُدَ الْعَهْدُ وَمَا نَسِيتُ، إِنَّمَا قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَاءَ بِصَلَوَاتِ الْخَمْسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَدْ حَافَظَ عَلَى وُضُوئِهَا وَمَوَاقِيتِهَا وَرُكُوعِهَا وَسُجُودِهَا لَمْ يَنْقُضْ مِنْهَا شَيْئًا - جَاءَ وَلَهُ عِنْدَ اللَّهِ عَهْدٌ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُ، وَمَنْ جَاءَ قَدِ انْتَقَصَ مِنْهُنَّ شَيْئًا فَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ عَهْدٌ، إِنْ شَاءَ رَحِمَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عِيسَى بْنُ وَاقِدٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
ابوسلمہ نے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جس شخص نے وتر ادا نہ کیے ہوں، اُس کی نماز نہیں ہوتی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس روایت کے بارے میں پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت کس نے سنی ہے؟ اللہ کی قسم! نہ تو زیادہ عرصہ گزرا ہے، اور نہ ہی میں بات بھولی ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”جو شخص قیامت کے دن پانچ نمازیں لے کے آئے گا، یوں کہ اُس نے ان نمازوں کے وضو، اُن کے اوقات، ان کے رکوع اور ان کے سجود کی حفاظت کی ہو، اور اس میں کوئی کمی نہ کی ہو، تو جب وہ شخص آئے گا، تو اس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ عہد ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اُسے عذاب نہیں دے گا، اور جو شخص ایسی حالت میں آئے کہ اس نے ان نمازوں میں کسی حوالے سے کوئی کمی کی ہو، تو اس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی عہد نہیں ہو گا، اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا، تو اس پر رحم کرے گا، اور اگر چاہے گا، تو اسے عذاب دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں۔ محمد بن عمرو نامی راوی کے حوالے سے، اس روایت کو صرف عیسیٰ بن واقد نے نقل کیا ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1615]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1615 in Urdu