الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
350. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ
حضرت ورقہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16175
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَسُبُّوا وَرَقَةَ ; فَإِنِّي رَأَيْتُ لَهُ جَنَّةً أَوْ جَنَّتَيْنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَزَادَ فِي الْمُرْسَلِ: كَانَ بَيْنَ أَخِي وَرَقَةَ وَبَيْنَ رَجُلٍ كَلَامٌ، فَوَقَعَ الرَّجُلُ فِي وَرَقَةَ لِيُغْضِبَهُ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ وَالْمُرْسَلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ورقہ کو برا نہ کہو! کیونکہ میں نے اس کے لئے ایک باغ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) دو باغ دیکھے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے متصل اور مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے انہوں نے مرسل روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: راوی بیان کرتے ہیں: ورقہ کے بھائی اور ایک شخص کے درمیان کچھ کلام ہوا، تو دوسرے شخص نے سیدنا ورقہ رضی اللہ عنہ پر تنقید کی، تاکہ اسے غضب کا شکار کرے۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے، مسند اور مرسل روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16175]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزاز فى المسند (2571 و 2750)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16175 in Urdu