🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1621
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَوَّلُ صَلَاةٍ رَكَعْنَا فِيهَا الْعَصْرُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا؟ فَقَالَ:" بِهَذَا أُمِرْتُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ، فَإِنْ كَانَ هُوَ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ فَهُوَ ثِقَةٌ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَلَمْ أَجِدْ أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ فِي الْمِيزَانِ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو نماز ہم نے سب سے پہلے ادا کی، وہ عصر کی نماز ہے (یا شاید یہ ترجمہ ہو گا: جس نماز میں ہم نے سب سے پہلے رکوع کیا، وہ عصر کی نماز ہے)۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اس کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبدالرحیم ہے، اگر تو یہ خالد بن یزید ہے، تو پھر یہ ”ثقہ“ ہے، اور صحیح کے رجال میں سے ہے، میں نے ”میزان الاعتدال“ میں ابوعبدالرحیم کا ذکر نہیں پایا ہے، یہ شخص مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1621]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ومما روى زاذان عن على بن ابي طالب، 733، المعجم الاوسط للطبراني باب العين، باب الميم من اسمه محمد 7389، أخرجه مسند البزار برقم: 814، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7249»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ جہالتِ راوی


Majma al-Zawa'id Hadith 1621 in Urdu