الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
357. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ .
صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء، ان کے سن وفات، اُن کے نسب کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16224
- وَقَالَ: هِنْدُ بْنُ أَبِي هَالَةَ، وَاسْمُ أَبِي هَالَةَ: النَّبَّاشُ بْنُ زُرَارَةَ بْنِ وَقْدَانَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ عَوْفِ بْنِ جَرْوَةَ بْنِ أُسَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ تَمِيمٍ، حَلِيفُ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، وَهُوَ ابْنُ خَدِيجَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ قَبْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ أَبِي هَالَةَ ; فَوَلَدَتْ لَهُ هِنْدًا، ثُمَّ وَلَدَتْ هَالَةَ، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ وَابْنُهُ هِنْدُ بْنُ هِنْدٍ ] .
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا ہند بن ابوہالہ رضی اللہ عنہ، ابوہالہ نام نباش بن زرارہ بن وقدان بن حبیب بن سلامہ بن عوف بن جروہ بن اسید بن عمرو بن تمیم ہے، یہ بنو عبدالدار کے حلیف ہیں اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا، ابوہالہ کے نکاح میں تھیں، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان کے صاحبزادے سیدنا ہند رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا، پھر انہوں نے ہالہ کو جنم دیا، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کر لی، ہند بن ابوہالہ کے صاحبزادے ہند بن ہند ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16224]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16224 in Urdu