🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1623
وَعَنْ وَاصِلٍ قَالَ: أَدْرَكْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ: نَاجِيَةُ الطَّفَاوِيُّ وَهُوَ يَكْتُبُ الْمَصَاحِفَ، فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنِ الصَّلَاةِ، فَقَالَ: إِنَّكِ لِفَاجِرَةٌ، أَوْ لَقَدْ جِئْتِ مِنْ عِنْدِ رَجُلٍ فَاجِرٍ. قَالَتْ: بَلْ جِئْتِ مِنْ عِنْدِ رَجُلٍ فَاجِرٍ، زَوَّجَنِي أَهْلِي وَأَنَا جَارِيَةٌ بِكْرٌ، تَزَوَّجَنِي رَجُلٌ مَنْ بَنِي تَمِيمٍ كَانَ يَأْتِي عَلَيْهِ أَيَّامٌ لَا يَمَسُّ الْمَاءَ وَلَا يُصَلِّي، وَيَجِيءُ بَعْدَ الثَّلَاثِ فَيَتَوَضَّأُ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ يَنْقُرُ نَقْرَتَيْنِ وَيَقُولُ: (حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ) ، فَقَالَ لَهَا نَاجِيَةُ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسَ صَلَوَاتٍ: الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعَشَاءَ وَالصُّبْحَ، فَأَتَتْ أَهْلَهَا فَقَالَتْ: أَنْقِذُونِي مِنْ زَوْجِي، فَإِنَّهُ رَجُلٌ فَاجِرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ عِنْدِي أَقْرَبُ إِلَى الصِّدْقِ مِنْهُ إِلَى الضَّعْفِ. قُلْتُ: الَّذِينَ ضَعَّفُوهُ كَلَامُهُمْ فِيهِ لِينٌ.
واصل بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کو پایا ہے، جن کا نام سیدنا ناجیہ طفاوی رضی اللہ عنہ تھا، وہ قرآن مجید کی کتابت کرتے تھے، ایک عورت اُن کے پاس آئی اور بولی: میں آپ سے نماز کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آئی ہوں، تو انہوں نے فرمایا: تم ایک گنہگار عورت ہو، یا تم ایک گنہگار شخص کے پاس سے آئی ہو، اُس عورت نے عرض کی: جی نہیں! بلکہ میں گنہگار شخص کے پاس سے آئی ہوں، میرے گھر والوں نے میری شادی کر دی تھی، میں ان دنوں کنواری لڑکی تھی، بنو تمیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے میرے ساتھ شادی کی تھی، جس پر کئی دن اس طرح گزر جاتے ہیں کہ وہ اس دوران پانی استعمال نہیں کرتا اور نماز ادا نہیں کرتا، پھر تین دن گزرنے کے بعد وہ آتا ہے، اور پانی کے ذریعے وضو کرتا ہے، پھر دو مرتبہ ٹھونگے مارتا ہے، اور یہ کہتا ہے: (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”نمازوں کی حفاظت کرو، اور درمیانی نماز کی، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ کھڑے رہو“۔ تو سیدنا ناجیہ طفاوی رضی اللہ عنہ نے اس عورت سے فرمایا: اللہ کے رسول نے پانچ نمازیں ادا کی ہیں، ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور صبح (یعنی فجر کی نماز) وہ عورت اپنے گھر والوں کے پاس گئی، اور بولی: تم لوگ مجھے میرے شوہر سے الگ کروا دو! کیونکہ وہ ایک گنہگار شخص ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ عننوی ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: میرے نزدیک وہ شخص ضعیف ہونے کے قریب ہونے کی بہ نسبت سچا ہونے کے زیادہ قریب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جن حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس راوی کے بارے میں اُن کا کلام کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1623]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1623 in Urdu