🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
360. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ .
صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16375
وَفِي رِوَايَةٍ:" بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيُّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ جَوَّدَهُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَعَنَّا، فَإِنَّهُ رَوَاهُ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ الْعَبْسِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ عَلَى الصَّوَابِ، وَقَدْ وَقَعَ فِي الْمُسْنَدِ: عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ الْعَبْسِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ.... وَمُوسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَرِيرٍ، وَلَيْسَ هُوَ مُوسَى بْنُ عَبِدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ الْعَبْسِيُّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ دنیا اور آخرت میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں انہوں نے اس کی سند عمدہ نقل کی ہے انہوں نے اسے اعمش کے حوالے سے موسیٰ بن عبداللہ بن یزید کے حوالے سے عبدالرحمن بن ہلال عبسی کے حوالے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے، جبکہ ”مسند“ میں اس کی سند یہ ہے کہ یہ موسیٰ بن عبداللہ بن ہلال عبسی کے حوالے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اور موسیٰ بن عبداللہ نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور یہ موسیٰ بن عبداللہ بن ہلال عبسی نہیں ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16375]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (363/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16375 in Urdu