الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
364. بَابُ : فِيمَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَآهُمْ
اس شخص کا بیان، جس نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو یا اُن کی زیارت کی ہو جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو
حدیث نمبر: 16417
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي، وَطُوبَى لِمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي، طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ فَزَالَتِ الدُّلْسَةُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس نے میری زیارت کی ہو، اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس نے اس کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہو، اُن لوگوں کے لئے مبارکباد ہے اور اچھا انجام ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اس نے سماع کی صراحت کی ہے، تو تدلیس زائل ہو جاتی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16417]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اس نے سماع کی صراحت کی ہے، تو تدلیس زائل ہو جاتی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16417]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7077»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16417 in Urdu