الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
365. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالزَّجْرِ عَنْ سَبِّهِمْ .
صحابہ کرام کے بارے میں، جو منقول ہے اور اُنہیں برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 16431
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَتْ لَيْلَتِي، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدِي، فَأَتَتْهُ فَاطِمَةُ فَسَبَقَهَا عَلِيٌّ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ فِي الْجَنَّةِ، إِلَّا أَنَّهُ مِمَّنْ يَزْعُمُ أَنَّهُ يُحِبُّكَ أَقْوَامٌ يَرْفُضُونَ الْإِسْلَامَ، ثُمَّ يَلْفِظُونَهُ، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيهِمْ، لَهُمْ نَبَزٌ يُقَالُ لَهُمْ: الرَّافِضَةُ، فَإِنْ أَدْرَكْتَهُمْ فَجَاهِدْهُمْ ; فَإِنَّهُمْ مُشْرِكُونَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْعَلَامَةُ فِيهِمْ؟ قَالَ:" لَا يَشْهَدُونَ جُمُعَةً وَلَا جَمَاعَةً، وَيَطْعَنُونَ عَلَى السَّلَفِ الْأَوَّلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ غَانِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میری باری کی مخصوص رات تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس موجود تھے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان سے سبقت لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے علی! تم اور تمہارے ساتھی جنت میں ہوں گے، البتہ جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ تم سے محبت رکھتے ہیں، ان میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے، جو اسلام کو پرے کر دیں گے اور اسے ایک طرف پھینک دیں گے، وہ قرآن پڑھیں گے لیکن وہ اُن کے حلق سے آگے نہیں جائے گا، ان کا ایک مخصوص نام ہو گا انہیں ”رافضہ“ کہا: جائے گا، جب تم اُن کا زمانہ پاؤ، تو ان کے ساتھ جہاد کرنا، کیونکہ وہ لوگ مشرک ہوں گے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُن کے درمیان موجود مخصوص نشانی کیا ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جمعہ اور جماعت میں شریک نہیں ہوں گے اور پہلے کے اسلاف پر طعن کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن غانم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16431]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن غانم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16431]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16431 in Urdu