الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16450
وَعَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِيمَا أَعْلَمُ:" قَدِّمُوا قُرَيْشًا، وَلَا تَقَدَّمُوهَا، وَلَوْلَا أَنْ تَبْطَرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِمَا لَهَا عِنْدَ اللَّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ؛ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَلَيْسَ هُوَ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ الَّذِي فِي ثِقَاتِ ابْنِ حِبَّانَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے علم کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمائی ہے:
”قریش کو مقدم رکھو! تم اُن سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش تکبر کا شکار ہو جائیں گے، تو میں انہیں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انہیں کیا قدر و منزلت حاصل ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے اور وہ متروک ہے اور یہ وہ عدی بن فضل نہیں ہیں، جس کا ذکر ابن حبان کی کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16450]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2784)، أخرجه مسند البزار برقم: 465، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5907، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 504»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 16450 in Urdu