الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16462
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُبُّ قُرَيْشٍ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهُمْ كُفْرٌ، مَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَقَدْ أَبْغَضَنِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریش سے محبت رکھنا ایمان ہے، اور ان سے بغض رکھنا کفر ہے، جو شخص عربوں سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا اور جو شخص اُن سے بغض رکھے گا، وہ مجھ سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16462]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16462]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (64)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2558، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6997»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 16462 in Urdu