الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16476
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لِأَصْحَابِهِ: أَمَا وَاللَّهِ، لَقَدْ كُنْتُ أُحَدِّثُكُمُ أَنْ لَوِ اسْتَقَامَتِ الْأُمُورُ لَقَدْ آثَرَ عَلَيْكُمْ. قَالَ: فَرَدُّوا عَلَيْهِ رَدًّا عَنِيفًا. قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُمْ فَقَالَ لَهُمْ أَشْيَاءَ لَا أَحْفَظُهَا، قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَكُنْتُمْ لَا تَرْكَبُونَ الْخَيْلَ". قَالَ: فَكُلَّمَا قَالَ لَهُمْ شَيْئًا قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَلَمَّا رَآهُمْ لَا يَرُدُّونَ عَلَيْهِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ فِي آخِرِهِ:" الْأَنْصَارُ كَرِشِي، وَأَهْلُ بَيْتِي، وَعَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ". قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: قُلْتُ لِمُعَاوِيَةَ: ِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَنَا أَنَّا سَنَرَى بَعْدَهُ أَثَرَةً. قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا أَمَرَكُمْ؟ قُلْتُ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ قَالَ: فَاصْبِرُوا إِذًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے ساتھیوں سے کہا: اللہ کی قسم! میں تم لوگوں کو کہا: کرتا تھا کہ جب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تم پر دوسروں کو ترجیح دیں گے، راوی کہتے ہیں: تو ان لوگوں نے اس کو سختی سے منع کیا، راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ ان کے پاس تشریف لائے اور آپ نے انہیں مختلف باتیں ارشاد فرمائیں، جو مجھے یاد نہیں رہیں، تو لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تم لوگ پہلے گھوڑوں پر سواری نہیں کیا کرتے تھے؟ جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن سے کوئی بات فرماتے تھے تو وہ یہی کہتے تھے: جی ہاں! یا رسول اللہ! جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا کہ وہ آپ کو کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: انصار میرے رازدار (یا انتہائی قریبی) ہیں، میرے اہل بیت ہیں اور میری پناہ گاہ ہیں، جس کی ”میں“ پناہ میں آیا، تو تم اُن کے برے لوگوں سے درگزر کرو اور ان کی اچھائی قبول کرو۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حدیث بیان کی تھی کہ ہم عنقریب ترجیحی سلوک دیکھیں گے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو کیا ہدایت کی؟ میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت کی کہ ہم صبر سے کام لیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر تم لوگ صبر سے کام لو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16476]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1358) اخرجه احمد فى المسند (89/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16476 in Urdu