الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16479
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا فُتِحَتْ حُنَيْنٌ بَعَثَ سَرَايَا فَأَتَوْا بِالْإِبِلِ وَالشَّاةِ، فَقَسَّمُوهَا فِي قُرَيْشٍ، فَوَجَدْنَا أَيُّهَا الْأَنْصَارُ [ عَلَيْهِ ] ، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ، فَجَمَعَنَا فَخَطَبَنَا فَقَالَ:" أَلَا تَرْضَوْنَ أَنَّكُمْ أُعْطِيتُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! فَوَاللَّهِ، لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكْتُمْ شِعْبًا لَأَتْبَعْتُ شُعْبَتَكُمْ". قَالُوا: رَضِينَا يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کو فتح کر لیا اور آپ نے اپنے دستوں کو بھیجا، تو وہ لوگ اونٹ اور بکریاں لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سب چیزیں قریش میں تقسیم کر دیں، ہمیں انصار کو اس حوالے سے الجھن ہوئی اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اکٹھا کیا اور آپ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگ اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ تمہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم دیدیے گئے ہیں، اللہ کی قسم! اگر لوگ ایک وادی میں چلیں، اور تم لوگ ایک گھاٹی میں چلو، تو میں تمہاری گھاٹی میں جاؤں گا“ لوگوں نے عرض کی: ہم راضی ہیں، یا رسول اللہ! اے سیدنا محمد! اللہ تعالیٰ آپ پر درود نازل کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16479]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16479]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (347/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14323»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16479 in Urdu