🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16482
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْأَنْصَارِ:" أَلَا تَرْضَوْنَ أَنَّ أَصْلَ النَّاسِ دِثَارٌ وَأَنْتُمْ شِعَارٌ؟ أَلَا تَرْضَوْنَ أَنَّ النَّاسَ لَوْ سَلَكُوا وَادِيًا وَسَلَكْتُمْ آخَرَ اتَّبَعْتُ وَادِيَكُمْ وَتَرَكْتُ النَّاسَ؟ وَلَوْلَا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - سَمَّانِي مِنَ الْمُهَاجِرِينَ لَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ [امْرَأً] مِنَ الْأَنْصَارِ؟". قَالُوا: [بَلَى] رَضِينَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جُبَيْرٍ قِيلَ: إِنَّهُ تَابِعِيٌّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن جبیر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا: کیا تم لوگ اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ لوگ اوپر اوڑھنے والا لباس ہوں اور تم جسم کے ساتھ لگنے والا لباس ہو، کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور تم دوسری میں چلو، تو میں تمہاری وادی میں جاؤں گا اور لوگوں کو چھوڑ دوں گا، اگر ایسا نہ ہوتا کہ اللہ تعالیٰ نے میرا نام مہاجرین میں شامل کیا ہے، تو مجھے یہ بات پسند ہوتی کہ میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوتا، تو ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ہم اس بات سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عبداللہ بن جبیر کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ یہ تابعی ہیں اور یہ ثقہ ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16482]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16482 in Urdu