الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16495
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمَسُّ رُكْبَتِي رُكْبَتَهُ، فَأَتَاهُ آتٍ، فَالْتَقَمَ أُذُنَهُ، فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَثَارَ الدَّمُ فِي أَسَارِيرِهِ، وَقَالَ:" هَذَا يَا رَسُولُ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ يَتَهَدَّدُنِي وَيَتَهَدَّدُ مَنْ بِإِزَائِي، فَكَفَانِيهِ اللَّهُ بِالْبَنِينَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، بِابْنَيْ قَيْلَةَ" يَعْنِي الْأَنْصَارَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" فَكَفَانِيهِ اللَّهُ بِالنَّبِيِّ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَبِابْنَيْ قَيْلَةَ". وَفِي إِسْنَادِهِمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، میرا گھٹنا آپ کے گھٹنے کو مس ہو رہا تھا اسی دوران ایک شخص آپ کے پاس آیا، اس نے آپ کے کان کے پاس منہ کیا اور کوئی بات بیان کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ تبدیل ہو گیا اور آپ کی رگوں میں خون پھیل گیا (یعنی رگیں نمایاں ہو گئیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ عامر بن طفیل کا قاصد ہے اور اس نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو دھمکی دی ہے، حالانکہ اس کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ اولاد اسماعیل میں سے (بعض افراد یعنی مہاجرین) اور قیلہ کے دو بیٹوں (کی اولاد) کے ذریعے میری مدد کر دے گا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد انصار تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس کے مقابلے میں اپنے نبی کی کفایت، اسماعیل کی اولاد میں سے (بعض افراد یعنی مہاجرین) اور قیلہ کے دو بیٹوں (کی اولاد یعنی انصار) کے ذریعے کر دے گا۔“ ان دونوں کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16495]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس کے مقابلے میں اپنے نبی کی کفایت، اسماعیل کی اولاد میں سے (بعض افراد یعنی مہاجرین) اور قیلہ کے دو بیٹوں (کی اولاد یعنی انصار) کے ذریعے کر دے گا۔“ ان دونوں کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16495]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3299)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3299، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6754»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16495 in Urdu