الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16512
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُمْ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، مَا لَكُمْ لَمْ تَلْقَوْنِي مَعَ إِخْوَانِكُمْ مِنْ قُرَيْشٍ؟ قَالَ عُبَادَةُ: الْحَاجَةُ، قَالَ: فَهَلَّا عَلَى النَّوَاضِحِ؟ قَالَ: أَنْضَيْنَا يَوْمَ بَدْرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا أَجَابَهُ فَقَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أَثَرَةٌ بَعْدِي". قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا أَمَرَكُمْ؟ قَالَ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ حَتَّى نَلْقَاهُ، قَالَ: فَاصْبِرُوا إِذًا حَتَّى تَلْقَوْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے انصار کے گروہ! کیا وجہ ہے کہ تم اپنے قریشی بھائیوں کے ساتھ مجھ سے ملنے کے لئے نہیں آئے؟ تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ضرورت کی وجہ سے، انہوں نے کہا: آپ اونٹنیوں پر کیوں نہیں آئے؟ تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر کے موقع پر ہم نے تھکا دی تھیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا، تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ فرمایا تھا کہ تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک دیکھو گے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو کیا حکم دیا؟ تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم صبر سے کام لیں، یہاں تک کہ ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ لوگ اس وقت تک صبر سے کام لیں، جب تک آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا نہیں ملتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16512]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16512]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2866، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22229»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16512 in Urdu