الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16515
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ السَّاعِدِيِّ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يُبَايِعُ النَّاسَ عَلَى الْهِجْرَةِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، بَايِعْ هَذَا فَقَالَ:" وَمَنْ هَذَا؟". قَالَ: هَذَا ابْنُ عَمِّي: حَوْطُ بْنُ يَزِيدَ - أَوْ يَزِيدُ بْنُ حَوْطٍ -. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أُبَايِعُكُمْ، إِنَّ النَّاسَ يُهَاجِرُونَ إِلَيْكُمْ، لَا يُهَاجِرُونَ إِلَيْهِمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُحِبُّ رَجُلٌ الْأَنْصَارَ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ يُحِبُّهُ، وَلَا يُبْغِضُ رَجُلٌ الْأَنْصَارَ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ يُبْغِضُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا حارث بن زیاد ساعدی انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں سے ہجرت پر بیعت لے رہے تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص سے بھی بیعت لے لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کون ہے؟ تو انہوں نے بتایا: یہ میرا چچازاد حوط بن یزید ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں) یزید بن حوط ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تم لوگوں سے بیعت نہیں لوں گا کیونکہ لوگ تو ہجرت کر کے تمہاری طرف آئیں گے، تم ہجرت کر کے ان کی طرف نہیں جاؤ گے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جو شخص انصار سے محبت کرتا ہو اور اسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو، تو وہ ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھتا ہو گا، اور جو شخص انصار سے بغض رکھتا ہو، یہاں تک کہ وہ ایسی حالت میں ہی اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں حاضر ہو، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے بغض رکھتا ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16515]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16515]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3356) أخرجه احمد فى المسند (429/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15112، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3356، 3601، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6955/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16515 in Urdu