🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16523
وَعَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي: أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا: سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ، وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِي، وَلَا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَا يُحِبُّ الْأَنْصَارَ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ خَالِيًا عَنْ ذِكْرِ الْأَنْصَارِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثِفَالٍ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رباح بن عبدالرحمن بن حويطب بیان کرتے ہیں: میری دادی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ اس خاتون نے اپنے والد سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا، جس نے اُس سے پہلے اللہ کا نام نہ لیا ہو، اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ شخص مجھ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوتا، جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤ اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم اس میں انصار والا حصہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16523]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (381/5)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 25، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 101، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 397، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9137، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 691، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6983، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5699، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16523 in Urdu