🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16526
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَتِ الْأَنْصَارُ إِذَا جَرُّوا نَخْلَهُمْ قَسَّمَ الرَّجُلُ تَمْرَةً إِلَى قِسْمَيْنِ: أَحَدُهُمَا أَقَلُّ مِنَ الْآخَرِ، ثُمَّ يَجْعَلُونَ السَّعَفَ مَعَ أَقَلِّهِمَا، ثُمَّ يُخَيِّرُونَ الْمُسْلِمِينَ فَيَأْخُذُونَ أَكْثَرَهُمَا، وَيَأْخُذُ الْأَنْصَارُ أَقَلَّهُمَا مِنْ أَجْلِ السَّعَفِ، حَتَّى فُتِحَتْ خَيْبَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ وَفَّيْتُمْ لَنَا بِالَّذِي كَانَ عَلَيْكُمْ، فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ تَطِيبَ أَنْفُسُكُمْ بِنَصِيبِكُمْ مِنْ خَيْبَرَ، وَتَطِيبَ لَكُمْ ثِمَارُكُمْ فَعَلْتُمْ". قَالُوا: إِنَّهُ قَدْ كَانَ لَكَ عَلَيْنَا شُرُوطٌ، وَلَنَا عَلَيْكَ شَرْطٌ بِأَنَّ الْجَنَّةَ لَنَا، فَقَدْ فَعَلْنَا الَّذِي سَأَلْتَنَا بِأَنَّ لَنَا شَرْطَنَا، قَالَ:" فَذَاكُمْ لَكُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا مَجَالِدٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَاهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار جب اپنی کھجوروں کے درخت سے کھجوریں اُتارتے تھے تو ہر آدمی کھجوروں کو دو حصوں میں تقسیم کر لیتا تھا، ان میں سے ایک حصہ، دوسرے سے کم ہوتا تھا، پھر وہ شاخوں کو کم والے حصے کے ساتھ ملا دیتے تھے، پھر مسلمانوں کو اختیار دیا جاتا تھا تو وہ ان میں سے زیادہ والا حصہ لے لیتے تھے، اور انصار تھوڑا حصہ لیتے تھے، کیونکہ اس میں شاخیں وغیرہ ہوتی تھیں، یہاں تک کہ جب خیبر فتح ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کے ذمہ جو چیز لازم تھی وہ تم نے ہمیں پوری ادا کر دی، اب اگر تم چاہو کہ خیبر میں سے اپنے حصے پر مطمئن ہو جاؤ اور تمہارے پھل (پورے کے پورے) تمہارے لئے ہو جائیں، تو ایسا کر لو تو ان لوگوں نے عرض کی: آپ کے لئے ہمارے ذمہ ایک شرط تھی اور ہمارے لئے آپ کے ذمہ ایک شرط تھی کہ ہمیں جنت ملے گی تو ہم نے تو وہ کر دیا، جو آپ نے ہم سے مانگا تھا، کیا ہمیں وہ چیز ملے گی جو ہم نے شرط عائد کی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ چیز تمہیں ملے گی۔
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں میں ایک راوی مجالد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16526]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16526 in Urdu