🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
374. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ .
عربوں کے قبائل کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16544
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْتُ جَمَاعَةً مِنَ الْعَرَبِ يَتَفَاخَرُونَ فِيمَا بَيْنَهُمْ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، الَّذِي أَسْمَعُ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ الْعَرَبُ تَفَاخَرُ فِيمَا بَيْنَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، إِذَا فَاخَرْتَ النَّاسَ فَفَاخِرْ بِقُرَيْشٍ، وَإِذَا كَاثَرْتَ فَكَاثِرْ بِتَمِيمٍ، وَإِذَا حَارَبْتَ فَحَارِبْ بِقَيْسٍ، أَلَا إِنَّ وُجُوهَهَا كِنَانَةٌ، وَلِسَانَهَا أُسْدٌ، وَفُرْسَانَهَا قَيْسٌ. يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ إِنَّ لِلَّهِ فُرْسَانًا فِي سَمَائِهِ يُحَارِبُ بِهِمْ أَعْدَاءَهُ، وَهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَلَهُ فُرْسَانٌ فِي أَرْضِهِ يُحَارِبُ بِهِمْ أَعْدَاءَهُ، وَهُمْ قَيْسٌ. يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، إِنَّ آخِرَ مَنْ يُقَاتِلُ عَنِ الْإِسْلَامِ حِينَ لَا يَبْقَى إِلَّا ذِكْرُهُ، وَعَنِ الْقُرْآنِ حِينَ لَا يَبْقَى إِلَّا رَسْمُهُ لَرَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ قَيْسٍ؟ قَالَ:" مِنْ سُلَيْمٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عربوں کے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو پایا کہ وہ ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کر رہے تھے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ نے فرمایا: اے ابودرداء! یہ کیا معاملہ ہے جو میں سن رہا ہوں؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ عرب ہیں، جو ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابودرداء! جب تم نے لوگوں کے سامنے فخر کا اظہار کرنا ہو، تو قریش کے حوالے سے فخر کا اظہار کرنا، اور جب کثرت کا اظہار کرنا ہو، تو تمیم کے حوالے سے کثرت کا اظہار کرنا، اور جب جنگ کرنی ہو، تو قیس قبیلے کی مدد سے جنگ کرنا، کیونکہ ان (عربوں) کے چہرے کنانہ ہیں، ان کی زبان اسد ہیں اور ان کے گھڑ سوار قیس ہیں۔
اے ابودرداء! آسمان میں اللہ تعالیٰ کے کچھ شہسوار ہیں، جن کے ذریعے وہ اپنے دشمنوں سے جنگ کرتا ہے اور وہ فرشتے ہیں اور زمین میں بھی اللہ تعالیٰ کے شہسوار ہیں، جن کے ذریعے وہ اپنے دشمنوں سے جنگ کرتا ہے اور وہ قیس قبیلے کے لوگ ہیں۔
اے ابودرداء! اسلام کی طرف سے جو لوگ آخر میں جنگ میں حصہ لیں گے، اس وقت جب صرف اسلام کا تذکرہ باقی رہ جائے گا اور قرآن کے حوالے سے جو لوگ سب سے آخر میں جنگ میں حصہ لیں گے، اس وقت جب صرف اس کی رسم باقی رہ جائے گی، وہ قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں گے۔
راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیس قبیلے میں سے (کون سی شاخ کے) لوگ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سلیم سے تعلق رکھنے والے لوگ۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16544]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2819)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16544 in Urdu