🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
374. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ .
عربوں کے قبائل کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16549
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: عُرِضَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا خَيْلٌ وَعِنْدَهُ عُيَيْنَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَفْرَسُ بِالْخَيْلِ مِنْكَ". فَقَالَ عُيَيْنَةُ: إِنْ تَكُنْ أَفْرَسَ بِالْخَيْلِ مِنِّي فَأَنَا أَفْرَسُ بِالرِّجَالِ مِنْكَ، قَالَ:" وَكَيْفَ؟". قَالَ: إِنَّ خَيْرَ الرِّجَالِ رِجَالٌ لَابِسُو الْبُرُدَ، وَاضِعُو السُّيُوفِ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، وَعَرَضُوا الرِّمَاحَ عَلَى مَنَاسِجِ خُيُولِهِمْ، رِجَالُ نَجْدٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَذَبْتَ، بَلْ هُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ، الْإِيمَانُ يَمَانٌ إِلَى لَخْمٍ، وَجُذَامَ، وَعَامِلَةَ، وَمَأْكُولُ حِمْيَرَ خَيْرٌ مِنْ أَكْلِهَا، وَحَضْرَمَوْتُ خَيْرٌ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَلَا قَيْلَ، وَلَا مَلِكَ، وَلَا قَاهِرَ إِلَّا اللَّهُ".
فَبَعَثَ السِّمْطَ إِلَى عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَضْرَمَوْتُ خَيْرٌ مَنْ بَنِي الْحَارِثِ"؟. قَالَ: نَعَمْ. قَالَ سِمْطٌ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ.
وَلَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُلُوكَ الْأَرْبَعَةَ: جَمَدَاءَ، وَمِخْوَسَاءَ، وَأَبْضَعَةَ، وَمِشْرَحَاءَ، وَأُخْتَهُمُ الْعَمَرَّدَةَ، وَكَانَتْ تَأْتِي الْمُسْلِمِينَ إِذَا سَجَدُوا فَتَرْكَبُهُمْ.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَمَرَنِي أَنْ أَلْعَنَ قُرَيْشًا فَلَعَنْتُهُمْ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ أَمَرَنِي أَنْ أُصَلِّيَ عَلَيْهِمْ مَرَّتَيْنِ فَصَلَّيْتُ عَلَيْهِمْ مَرَّتَيْنِ، وَأَكْثَرُ الْقَبَائِلِ فِي الْجَنَّةِ: مَذْحِجٌ، وَأَسْلَمُ، وَغِفَارُ، وَمُزَيْنَةُ، وَأَخْلَاطُهُمْ مِنْ جُهَيْنَةَ خَيْرٌ مِنْ بَنِي أَسَدٍ، وَتَمِيمٍ، وَهَوَازِنَ، وَغَطَفَانَ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا لَا أُبَالِي أَنْ يَهْلِكَ الْحَيَّانِ كِلَاهُمَا، وَأَمَرَنِي أَنْ أَلْعَنَ قَبِيلَتَيْنِ: تَمِيمَ بْنَ مُرٍّ سَبْعًا فَلَعَنْتُهُمْ، وَبَكْرَ بْنَ وَائِلٍ خَمْسًا، وَعُصَيَّةُ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، إِلَّا مَازِنَ وَقَيْسَ قَبِيلَتَانِ لَا يُدْخِلُ الْجَنَّةَ مِنْهُمْ أَحَدًا أَبَدًا، مَنَاعِشَ وَمُلَادِسَ، وَزَعَمَ أَنَّهُمَا قَبِيلَتَانِ تَاهَتَا اتَّبَعَتَا الْمَشْرِقَ فِي عَامِ جَدْبٍ، فَانْقَطَعَتَا فِي نَاحِيَةٍ مِنَ الْأَرْضِ لَا يُوَصَلُ إِلَيْهِمَا، وَذَلِكَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ. قَالَ الذَّهَبِيُّ: حَمَلَ عَنْهُ النَّاسُ، وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَالِ، وَقَالَ النَّسَائِيُّ: ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ بِنَحْوِهِ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ عَنْ شَيْخَيْنِ آخَرَيْنِ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گھوڑے پیش کئے گئے اس وقت آپ کے پاس عیینہ موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے بڑا شہسوار ہوں، عیینہ نے کہا: اگر آپ مجھ سے بڑے شہوار ہیں، تو میں آپ سے زیادہ بڑا پیادہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ اس نے کہا: مردوں میں بہتر وہ لوگ ہوتے ہیں جو چادریں پہنتے ہیں، اپنے کندھوں پر تلواریں رکھتے ہیں اور اپنے نیزے گھوڑوں کی سموں (یا نتھنوں) کے پاس رکھتے ہیں، اور وہ نجد کے لوگ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے غلط کہا: ہے (یعنی جو لوگ سب سے بہتر ہوتے ہیں) وہ اہل یمن کے مرد ہیں اور ایمان یمنی ہے، جو لخم، جذام، عاملہ کی طرف ہے اور حمیر کا کھایا ہوا، اُن کے کھانے والے سے بہتر ہے اور حضرموت بنو حارث سے بہتر ہیں۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”حکومت، بادشاہی اور غلبہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے۔“
(راوی بیان کرتے ہیں:) سمط نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: حضرموت، بنو حارث سے بہتر ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سمط نے کہا: میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہوں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار بادشاہوں پر لعنت کی ہے: جمداء، مخوساء، ابضعہ، مشرحاء اور ان کی بہن عمردہ (راوی بیان کرتے ہیں:) جب مسلمان سجدے میں گئے ہوتے تھے تو یہ عورت اُن کے پاس آتی تھی اور ان پر سوار ہو جاتی تھی۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں قریش پر لعنت کروں، تو میں نے ان پر دو مرتبہ لعنت کی پھر اس نے مجھے حکم دیا کہ میں اُن کے لئے دو مرتبہ دعائے رحمت کروں، تو میں نے ان کے لئے دو مرتبہ دعائے رحمت کی، جنت میں مذحج، اسلم، غفار اور مزینہ قبیلے کے لوگ زیادہ تعداد میں ہوں گے، اور اُن سے ملتے جلتے جہینہ قبیلے کے لوگ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک بنو اسد اور تمیم اور ہوازن اور غطفان سے بہتر ہوں گے، اور میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ اگر دونوں قبیلے ہلاکت کا شکار ہو جائیں، پروردگار نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں دو قبیلوں، تمیم بن مر پر سات مرتبہ لعنت کروں، تو میں نے ان پر لعنت کی، اور بکر بن وائل پر پانچ مرتبہ لعنت کروں، عصیہ قبیلے نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی، البتہ مازن اور قیس قبیلے کا معاملہ مختلف ہے۔
ان (کفار) میں سے کوئی شخص کبھی جنت میں داخل نہیں ہو گا، مناعش اور ملادس، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دو قبیلے وہ ہیں جو بھٹک گئے تھے اور قحط سالی کے دوران یہ دونوں مشرق کی طرف چلے گئے تھے اور عام (آباد) زمین سے ہٹ کر ایک کونے میں چلے گئے تھے، ان تک پہنچا نہیں جا سکتا تھا، یہ زمانہ جاہلیت کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی کے حوالے سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: لوگوں نے ان سے روایات نقل کی ہیں، یہ مقارب الحال ہے، امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اس کی مانند روایت عمدہ سند کے ساتھ انہوں نے دو دیگر اساتذہ سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16549]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18951، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16549 in Urdu