الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
374. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ .
عربوں کے قبائل کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16553
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ الْكِنَانِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا رَجُلٌ يُخْبِرُنِي عَنْ مُضَرَ؟". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا أُخْبِرُكَ عَنْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا وَجْهُهَا الَّذِي فِيهِ سَمْعُهَا وَبَصَرُهَا فَهَذَا الْحَيُّ مِنْ قُرَيْشٍ. وَأَمَّا لِسَانُهَا الَّذِي تُعْرِبُ بِهِ فِي أَنْدِيَتِهَا فَهَذَا الْحَيُّ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ خُزَيْمَةَ. وَأَمَّا كَاهِلُهَا فَهَذَا الْحَيُّ مِنْ بَنِي تَمِيمِ بْنِ مُرَّةَ. وَأَمَّا فُرْسَانُهَا فَهَذَا الْحَيُّ مِنْ قَيْسِ عَيْلَانَ. قَالَ: فَنَظَرْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَالْمُصَدِّقِ لَهُمْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوطفیل کنانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا کوئی ایسا شخص ہے؟ جو مجھے مضر کے بارے میں خبر دے، حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: میں آپ کو ان کے بارے میں بتاتا ہوں، یا رسول اللہ! جہاں تک ان کے چہرے کا تعلق ہے، جس میں ان کی سماعت اور بصارت ہے تو وہ قریش کا یہ قبیلہ ہے جہاں تک ان کی زبان کا تعلق ہے، جس کے ذریعے وہ محفلوں میں گفتگو کرتے ہیں، تو وہ بنو اسد بن خزیمہ کا یہ قبیلہ ہے، جہاں تک ان کی ”کاہل“ (نامی رگ) کا تعلق ہے تو وہ بنو تمیم بن مر کا یہ قبیلہ ہے، جہاں تک ان کے شہسواروں کا تعلق ہے تو وہ قیس عیلان کا یہ قبیلہ ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بات کی تصدیق کر رہے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16553]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16553]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2820)، أخرجه مسند البزار برقم: 2778»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16553 in Urdu