الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
374. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ .
عربوں کے قبائل کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16556
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَسْلَمَ، وَغِفَارَ، وَمُزَيْنَةَ، وَأَشْجَعَ، وَجُهَيْنَةَ وَمَنْ كَانَ مِنْ بَنِي كَعْبٍ مَوَالِيَّ دُونَ النَّاسِ، وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَاهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ إِلَّا أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ أَسْلَمَ: الْأَنْصَارَ، وَجَعَلَ مَوْضِعَ بَنِي كَعْبٍ: بَنِي عَبْدَةَ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اسلم، غفار، مزینہ، اشجع اور جہینہ اور بنو کعب سے تعلق رکھنے والے جو لوگ ہیں وہ باقی لوگوں کو چھوڑ کر میرے موالی (یعنی ساتھی) ہیں، اور اللہ تعالیٰ اور اُس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مولیٰ ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اسے امام مسلم نے بھی نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”اسلم“ کی جگہ لفظ ”انصار“ نقل کیا ہے، اور ”بنو کعب“ کی جگہ ”بنو عبدہ“ نقل کیا ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن طلحہ بن عبیداللہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16556]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233/20)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3940، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23031، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7063، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3927»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16556 in Urdu