الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
374. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ .
عربوں کے قبائل کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16558
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، مَا أَنَا قُلْتُهُ وَلَكِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُمَا، وَأَسَانِيدُهُمْ جَيِّدَةٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلم قبیلے کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے، اور غفار قبیلے کے لوگوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے، یہ بات میں نہیں کہہ رہا ہوں، بلکہ یہ بات اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمائی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے ان دونوں کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور ان حضرات کی اسانید عمدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16558]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے ان دونوں کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور ان حضرات کی اسانید عمدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16558]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7438) اخرجه احمد فى المسند (420/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19275»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
Majma al-Zawa'id Hadith 16558 in Urdu