🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
375. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي تَمِيمٍ .
بنوتمیم کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16565
عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّهُ كَانَ عَلَيْهَا رَقَبَةٌ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، فَجَاءَ سَبْيٌ مِنْ خَوْلَانَ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَعْتِقَ مِنْهُمْ، فَنَهَاهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَاءَ سَبْيٌ مِنْ مُضَرَ مِنْ بَنِي الْعَنْبَرِ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَعْتِقَ مِنْهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اُن کے ذمہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کسی کو آزاد کرنا لازم تھا، ایک مرتبہ خولان قبیلے کے کچھ قیدی آئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان میں سے کسی کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع کر دیا، پھر مضر قبیلے سے تعلق رکھنے والے، بنو عنبر سے تعلق رکھنے والے کچھ قیدی آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ ہدایت کی کہ وہ اُن میں سے کسی کو آزاد کر دیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16565]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2827)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25736، وأخرجه مسند البزار برقم: 1892، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2912، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10400، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7963»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16565 in Urdu