الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
382. بَابُ مَا جَاءَ فِي دَوْسٍ .
دوس قبیلے کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16589
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعُمِائَةٍ مِنْ دَوْسٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَرْحَبًا أَحْسَنَ النَّاسِ وُجُوهًا، وَأَطْيَبَهُمْ أَفْوَاهًا، وَأَعْظَمَهُمْ أَمَانَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”دوس“ قبیلے سے تعلق رکھنے والے چار سو افراد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسے لوگوں کو خوش آمدید ہے، جو چہرے کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت ہیں، سب سے زیادہ پاکیزہ منہ والے ہیں اور سب سے زیادہ امانت دار ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صالح ازدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16589]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صالح ازدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12948)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2557، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12948»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 16589 in Urdu