الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
389. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْعَرَبِ .
عربوں کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16599
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، أُوصِيكَ بِالْعَرَبِ خَيْرًا، أُوصِيكَ بِالْعَرَبِ خَيْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: أَسْنَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَدْرِي فَقَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفِهِمْ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اے علی! میں تمہیں عربوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں، میں تمہیں عربوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک دی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ امام بزار کے رجال کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16599]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2832) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3481)، أخرجه مسند البزار برقم: 749، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3481»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16599 in Urdu