🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
389. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْعَرَبِ .
عربوں کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16601
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي دَعَوْتُ لِلْعَرَبِ فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ مَنْ لَقِيَكَ مِنْهُمْ مُعْتَرِفًا بِكَ فَاغْفِرْ لَهُ أَيَّامَ حَيَاتِهِ، وَهِيَ دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ -، وَإِنَّ لِوَاءَ الْحَمْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِيَدِي، وَإِنَّ أَقْرَبَ الْخَلْقِ إِلَى لِوَائِي يَوْمَئِذٍ الْعَرَبُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى الْبَزَّارُ مِنْهُ:" اللَّهُمَّ مَنْ لَقِيَكَ مِنْهُمْ مُصَدِّقًا بِكَ، مُوقِنًا فَاغْفِرْ لَهُ". فَقَطْ. وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے عربوں کے لئے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! ان میں سے جو شخص ایسی حالت میں تیری بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ تیرے بارے میں اعتراف کرتا ہو، تو اس کی پوری زندگی کی مغفرت کر دینا“ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی بھی یہی دعا تھی، اور قیامت کے دن لواء الحمد میرے ہاتھ میں ہو گا، اور اُس دن مخلوق میں سے میرے جھنڈے کے سب سے زیادہ قریب عرب ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”اے اللہ! ان میں سے جو ایسی حالت میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں کہ وہ تیری تصدیق کرتا ہو اور تجھ پر یقین رکھتا ہو، تو اس کی مغفرت کر دینا۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16601]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2833)، أخرجه مسند البزار برقم: 3036»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16601 in Urdu