الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
393. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ .
شام کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16645
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّكُمْ سَتُجَنَّدُونَ أَجْنَادًا: جُنْدٌ بِالشَّامِ، وَمِصْرَ، وَالْعِرَاقِ، وَالْيَمَنِ". قَالُوا: فَخِرْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ". قَالُوا: إِنَّا أَصْحَابُ مَاشِيَةٍ، وَلَا نُطِيقُ الشَّامَ، قَالَ:" فَمَنْ لَمْ يُطِقِ الشَّامَ فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ:" فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ، وَلْيُسْقَ مِنْ غَدْرِهِ". وَفِيهِمَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُقْبَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
”عنقریب تم لوگ مختلف لشکر پاؤ گے، شام میں، مصر میں، عراق میں، یمن میں، ایک ایک لشکر ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے کوئی اختیار کر دیں (یعنی تجویز کر دیں)۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں پر شام میں رہنا لازم ہے۔“
لوگوں نے عرض کی: ہم مال مویشی والے لوگ ہیں، ہم شام میں رہنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”جو شخص شام میں رہنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اسے یمن چلے جانا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شام کے بارے میں ضمانت دی ہے۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:
”اسے یمن چلے جانا چاہیے اور وہاں کے کنووں سے سیرابی حاصل کرنی چاہیے۔“
ان دونوں روایات میں ایک راوی سلیمان بن عتبہ ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16645]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7306، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16645 in Urdu