🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
394. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَدَائِنِ الشَّامِ .
شام کے شہروں کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16664
وَعَنْ حَمْرَةَ بْنِ عَبْدِ كَلَالٍ قَالَ: سَارَ عُمَرُ إِلَى الشَّامِ بَعْدَ مَسِيرِهِ الْأَوَّلِ كَانَ إِلَيْهَا، حَتَّى إِذَا شَارَفَهَا بَلَغَهُ وَمَنْ مَعَهُ: أَنَّ الطَّاعُونَ فَاشٍ فِيهَا، فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: ارْجِعْ، وَلَا تَقْتَحِمْ عَلَيْهِ، فَلَوْ نَزَلْتَهَا وَهُوَ بِهَا لَمْ نَرَ لَكَ الشُّخُوصَ عَنْهَا، فَانْصَرَفَ رَاجِعًا إِلَى الْمَدِينَةِ ; فَعَرَّسَ مِنْ لَيْلَتِهِ تِلْكَ، وَأَنَا أَقْرَبُ الْقَوْمِ مِنْهُ، فَلَمَّا انْبَعَثَ انْبَعَثَ مَعَهُ فِي أَثَرِهِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: رَدُّونِي عَنِ الشَّامِ بَعْدَ أَنْ شَارَفْتُ عَلَيْهِ ; لِأَنَّ الطَّاعُونَ فِيهِ، أَلَا وَمَا مُنْصَرَفِي عَنْهُ بِمُؤَخِّرٍ فِي أَجَلِي، وَمَا كَانَ قَدُومِيهِ بِمُعَجِّلِي عَنْ أَجَلِي، أَلَا وَلَوْ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَفَرَغْتُ مِنْ حَاجَاتٍ لَا بُدَّ لِي عَنْهَا، لَقَدْ سِرْتُ حَتَّى أَنْزِلَ الشَّامَ، ثُمَّ أَدْخُلَ حِمْصَ ; لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَبْعَثَنَّ اللَّهُ مِنْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ، وَلَا عَذَابَ عَلَيْهِمْ، مَبْعَثُهُمْ فِيمَا بَيْنَ الزَّيْتُونِ، وَحَائِطُهَا فِي الْبَرْثِ الْأَحْمَرِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حمرہ بن عبدکلال بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شام کی طرف اپنے پہلے سفر کے بعد، دوبارہ شام جانے کے لیے روانہ ہوئے، جب وہ شام کے قریب پہنچے تو انہیں اور ان کے ساتھیوں کو یہ اطلاع ملی کہ شام میں طاعون پھیل چکا ہے، ان کے ساتھیوں نے ان سے کہا: آپ واپس چلیں اور شام میں داخل نہ ہوں، اگر آپ شام گئے اور وہاں طاعون ہوا، تو پھر ہم نہیں سمجھتے کہ آپ وہاں سے واپس آ پائیں گے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کی طرف واپس مڑ گئے، اس رات انہوں نے رات کے آخری حصہ میں پڑاؤ کیا، میں اس وقت ان کے سب سے زیادہ قریب تھا، جب وہ اُٹھے تو میں بھی ان کے پیچھے اُٹھا، میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: کہ جب میں شام کے قریب پہنچ چکا تھا تو ان لوگوں نے مجھے وہاں سے واپس کروا دیا، کیونکہ وہاں طاعون موجود ہے، خبردار! وہاں سے میرا واپس لوٹ جانا، میری موت کے وقت میں تاخیر نہیں کرے گا، اور نہ ہی میرا وہاں چلے جانا، موت کے مخصوص وقت کو جلدی کر دے تا، خبردار! میں مدینہ منورہ واپس جانے کے بعد، ضروری کاموں سے فارغ ہونے کے بعد پھر سفر کروں گا، اور شام جا کے ٹھہروں گا، اور پھر میں ”حمص“ میں داخل ہوؤں گا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) وہاں سے ستر ہزار ایسے افراد کو اُٹھائے گا، جن سے نہ حساب لیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی عذاب ہو گا، وہ لوگ وہاں کی نرم مٹی میں موجود زیتون (کے درختوں) اور اس کی دیواروں کے درمیان سے اُٹھائے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16664]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (120)، أخرجه مسند أحمد برقم: 121»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16664 in Urdu