الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
394. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَدَائِنِ الشَّامِ .
شام کے شہروں کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16668
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُرِيدَ الْغَزْوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ ; فَإِنَّ اللَّهَ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ، وَالْزَمْ فِي الشَّامِ عَسْقَلَانَ ; فَإِنَّهَا إِذَا دَارَتِ الرَّحَا فِي أُمَّتِي كَانَ أَهْلُهَا فِي خَيْرٍ وَعَافِيَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ:" إِذَا دَارَتْ رَحَا أُمَّتِي كَانَ أَهْلُهَا فِي رَخَاءٍ وَعَافِيَةٍ". وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر شام جانا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے شام اور اہل شام کے بارے میں مجھے ضمانت دی ہے، اور تم شام میں ”عسقلان“ میں رہنا، کیونکہ جب میری امت میں (فتنوں کی) چکی گھومے گی، تو وہاں کے رہنے والے لوگ خیر اور عافیت میں ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب میری امت کی چکی گھومے گی تو وہاں کے رہنے والے لوگ خوشحالی اور عافیت میں ہوں گے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلیمان مدنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16668]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب میری امت کی چکی گھومے گی تو وہاں کے رہنے والے لوگ خوشحالی اور عافیت میں ہوں گے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلیمان مدنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16668]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (251/18)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10149، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6675»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16668 in Urdu