🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16689
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فَقَالَ:" أَنْبَئُونِي بِأَفْضَلِ أَهْلِ الْإِيمَانِ إِيمَانًا؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَلَائِكَةُ، قَالَ:" هُمْ كَذَلِكَ، يَحِقُّ لَهُمْ ذَلِكَ، وَمَا يَمْنَعُهُمْ مِنْ ذَلِكَ وَقَدْ أَنْزَلَهُمُ اللَّهُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي أَنْزَلَهُمْ بِهَا، بَلْ غَيْرُهُمْ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْأَنْبِيَاءُ الَّذِينَ أَكْرَمَهُمُ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ وَالنُّبُوَّةِ. قَالَ:" هُمْ كَذَلِكَ، وَيَحِقُّ لَهُمْ، وَمَا يَمْنَعُهُمْ مِنْ ذَلِكَ وَقَدْ أَنْزَلَهُمْ اللَّهُ بِالْمَنْزِلَةِ الَّتِي أَنْزَلَهُمْ بِهَا".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الشُّهَدَاءُ الَّذِينَ اسْتُشْهِدُوا مَعَ الْأَنْبِيَاءِ، قَالَ:" هُمْ كَذَلِكَ، وَيَحِقُّ لَهُمْ، وَمَا يَمْنَعُهُمْ وَقَدْ أَكْرَمَهُمُ اللَّهُ بِالشَّهَادَةِ، بَلْ غَيْرُهُمْ".
قَالُوا: فَمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" أَقْوَامٌ فِي أَصْلَابِ الرِّجَالِ، يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِي، يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي، وَيُصَدِّقُونِي وَلَمْ يَرَوْنِي، يَجِدُونَ الْوَرَقَ الْمُعَلَّقَ فَيَعْمَلُونَ بِمَا فِيهِ، فَهَؤُلَاءِ أَفْضَلُ أَهْلِ الْإِيمَانِ إِيمَانًا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھے ان کے بارے میں بتاؤ جو ایمان کے اعتبار سے اہل ایمان میں سب سے زیادہ فضیلت رکھتے ہوں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فرشتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایسے ہی ہیں اور انہیں یہ حق ہے کہ وہ ایسے ہوں، ان کے لئے اس بارے میں کیا چیز رکاوٹ ہو سکتی ہے جب کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مخصوص مقام عطا کیا ہے بلکہ ان کے علاوہ کوئی اور ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر انبیاء ہوں گے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت اور نبوت کے ذریعے عزت عطا کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایسے ہی ہیں اور وہ اس کے حقدار ہیں، ان کے لیے اس بارے میں کیا رکاوٹ ہو سکتی ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مخصوص مرتبہ و مقام عطا کیا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر وہ شہداء ہوں گے جنہوں نے انبیاء کے ساتھ شہادت کا مرتبہ حاصل کیا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایسے ہی ہیں اور وہ اس کے حقدار ہیں ان کے لیے کیا چیز رکاوٹ ہو سکتی ہے جب کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں شہادت کے حوالے سے عزت عطا کی ہو، بلکہ ان کے علاوہ اور لوگ ہیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو ابھی مردوں کی پشتوں میں ہیں اور میرے بعد آئیں گے اور مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا، وہ میری تصدیق کریں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا، وہ ایک لٹکا ہوا ورق پائیں گے اور اس میں موجود احکام پر عمل کریں گے، یہ لوگ ایمان کے حوالے سے اہل ایمان میں سب سے زیادہ فضیلت والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16689]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (160)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 73/1، 7017»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا


Majma al-Zawa'id Hadith 16689 in Urdu